زندگی سے حسیں اداسی ہے
زندگی سے حسیں اداسی ہے
یہ مری ہم نشیں اداسی ہے
کب سے پندار میں مقید ہے
کیسی پردہ نشیں اداسی ہے
لحظہ لحظہ اسے کشید کرو
کہ مے انگبیں اداسی ہے
جرعہ جرعہ پلا مجھے ساقی
من ہرن ساتگیں اداسی ہے
کعبۂ دل میں ہے جو محو طواف
جہاں تاب جبیں اداسی ہے
پربتوں وادیوں میں بستی ہے
جنگلوں کی مکیں اداسی ہے
وہ تہہ آب جل پری سی ہے
میری صحرا نشیں اداسی ہے
دیکھ کر لا رہی ہے ہستی میں
جان جاں جا گزیں اداسی ہے
سن عدم سے وجود تک ہر جا
خانماں میں مکیں اداسی ہے
جادہ و سنگ میل و مسکن میں
رہبروں کا یقیں اداسی ہے
دیپ بیم و رجا کا جاں گل ہو
دیکھنا تم وہیں اداسی ہے
ضرب اک خول کی فصیلوں میں
حاشیوں کے قریں اداسی ہے
جوہر ہست مرزا غالبؔ تھی
آج خاک بریں اداسی ہے
واں خوشی کی نمو محال سی ہے
اس کے دل کی زمیں اداسی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.