aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qad-o-qaamat"
قیمت نہیں رکھی قد و قامت نہیں رکھاہم نے تو کوئی کار سیاست نہیں رکھا
تابشؔ کا قیامت سے یقیں اٹھ نہ گیا ہوکچھ دن سے وہ ذکر قد و قامت نہیں کرتا
مقابل آفتاب احمدؔ بہت ہیںترا تو قد و قامت کچھ نہیں ہے
فتنے رہتے ہیں اس کے سائے میںقد و قامت ترا قیامت ہے
ارادہ سرفرازی کا بہت اچھا سہی لیکنبرائے سرفرازی قد و قامت چاہئے کچھ اور
یارو مجھے مصلوب کرو تم کہ مرے بعدشاید کہ تمہارا قد و قامت نکل آئے
غم ہستی میں اپنا قد و قامتترے قد کے برابر لکھ رہا ہوں
جسے خمیدہ سروں سے ملے قد و قامتاسے کسی نہ کسی دن خدا تو ہونا تھا
شعور کے قد و قامت پہ ہے نظر کس کییہ فربہ چشم زمانہ جسامتیں مانگے
اتنا ادراک ہے اپنے قد و قامت کا مجھےمیں کبھی جامے سے باہر نہیں ہونے پاتا
کچھ کھویا ہوا ہے جو کسی کو نہیں ملتاپھرتے ہیں پریشاں قد و قامت مرے آگے
گم اپنے ہی سائے میں ہیں ہٹ جائیں تو شایدکھویا ہوا اپنا قد و قامت نظر آئے
تمام سرو نگوں سار تھے پہاڑوں پراچانک اس قد و قامت کی بات کی اس نے
کس حوالے سے وہ دیکھے قد و قامت اپنااپنی صورت ہی نہیں آئنہ بردار کے پاس
قد و قامت کا تعین سر صحرا کیساپھر بھی سایوں ہی کو معیار بنائے رکھا
جتنے بونے تھے انہیں تمغہ و اعزاز ملااور چپ رہ گئے اونچے قد و قامت والے
ساعتوں کی دھوپ نے جب بھی تسلی دی گھنیقد و قامت اپنے سائے کا ملا ہے مختلف
ہم ایک ہی معبود رکھا کرتے تھے جب تکہم میں کبھی جھگڑے قد و قامت کے نہیں تھے
بزم میں وہ سرفرازی کی علامت لے گئےجب گئے تو ساتھ میرا قد و قامت لے گئے
مسئلہ آن پڑا ہے قد و قامت کا اسےدل کہ دم لے گا کہیں درد برابر ہو کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books