خاک اور خواب کی دہلیز سے باہر ہو کر
خاک اور خواب کی دہلیز سے باہر ہو کر
ہم نے منظر کو جلا دی پس منظر ہو کر
کیسی آسانی میں ہیں دونوں کنارے دل کے
موج انجام کو پہنچی ہے سمندر ہو کر
مسئلہ آن پڑا ہے قد و قامت کا اسے
دل کہ دم لے گا کہیں درد برابر ہو کر
وہی آنسو تر و تازہ خبر آرا دیکھے
جب بھی دیکھا ہے کبھی غار کے اندر ہو کر
نقص جاتے رہے ڈوبے ہوئے دن کے شاہینؔ
شام آنکھوں سے نکل آئی ہے بہتر ہو کر
- کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 41)
- Author :شاہین عباس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.