aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qasdan"
ان نے قصداً بھی میرے نالے کونہ سنا ہوگا گر سنا ہوگا
وہ اتنے بے مروت تو نہیں تھےکوئی قصداً انہیں بہکا رہا ہے
خود اپنی کھال سے ناخن جدا کیا گیا تھاوہ مجھ کو یاد تھا قصداً بھلا دیا گیا تھا
کسی کا قرض کاندھے پر اٹھانے سے میں ڈرتا ہوںمیں قصداً ڈوب جاتا ہوں سہارے چھوڑ دیتا ہوں
بتاؤ ایسے بندے پر ہنسی آئے کہ غیظ آئےدعا مانگے مصیبت میں جو قصداً مبتلا ہو کر
بات قصداً انہیں آدھی سی سنائی میں نےاب وہ پوچھیں گے کہ کب کون کہاں خیر تو ہے
تری امید پر رکھا تھا اک جلتا دیا جاناںاسے بھی آج ہم قصداً بجھا آئے دریچے سے
قصداً تو کہاں پہ بھولے ہی سےایدھر بھی کبھو گزار کیجو
میں نے قصداً ترے دکھ سے نہیں آنکھیں پھیریںدیکھ پاتا نہیں بیمار کسی اور کا دکھ
یہ مت سمجھو ہے رسی دور مجھ سےکبھی ہم ڈھیل دے دیتے ہیں قصداً
ہم تو قصداً ہوئے مائل مے رسوائی پرہم نے کیوں پی لیا یہ جام تمہیں کیا معلوم
قصداً بھی اس نے ہنس کے جفا کو وفا پڑھاشوخی تو دیکھیے کہ لکھا کیا تھا کیا پڑھا
ایک سجدہ خوش گلو کے آگے سہواً ہو گیااس پہ کوئی معترض ہوگا تو قصداً ہو گیا
خدا کے بت پہ یہ قصداً نہیں مرا چہرہبہک گیا تھا ذرا ہاتھ سر بناتے ہوئے
پھر ایک بار ہوں گم گشتگی کی خاک میں دفنپھر ایک شخص نے قصداً بھلا دیا ہے مجھے
عشق قصداً کیا نہیں جاتادل بھی قصداً دیا نہیں جاتا
پھر اس نے صحن میں کیکر اگا لیے قصداًجب اس کے صحن میں نہ اگ سکا گلاب کا پھول
مجھ کو کہیں فرشتہ نہ بیٹھیں سمجھ یہ لوگقصداً گناہ کر کے جئے جا رہا ہوں میں
یہ تیرے علم کی سبقت ضرور ہے لیکنگناہ میں نے ہی قصداً مرے غفور کیا
بہت جی چاہتا ہے جن سے کوئی سچ بتانے کونہ جانے کیوں وہ سچ قصداً انہی سے ہم چھپاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books