Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے سنانا انہیں بے کار کسی اور کا دکھ

ساجد رحیم

ہے سنانا انہیں بے کار کسی اور کا دکھ

ساجد رحیم

MORE BYساجد رحیم

    ہے سنانا انہیں بے کار کسی اور کا دکھ

    جن کو ہوتا ہی نہیں یار کسی اور کا دکھ

    کوئی دکھ ہے تو مرے دل کے حوالے کر دو

    اس نے برتا ہے بہت بار کسی اور کا دکھ

    دیکھ لیتا ہے اکیلا جو زمیں پر مجھ کو

    آہ بھرتا ہے فلک پار کسی اور کا دکھ

    روز کرتا ہوں ترے دکھ کی تلافی ایسے

    بانٹ لیتا ہوں مرے یار کسی اور کا دکھ

    لوگ کرتے ہیں جو دکھ سکھ میں مدد اوروں کی

    ان کا ہوتا ہے مددگار کسی اور کا دکھ

    روز دیتا ہے مرے دل پہ ترا دکھ دستک

    اوڑھ لیتا ہوں میں ہر بار کسی اور کا دکھ

    میں سجا دوں یہاں تصویر ہماری کوئی

    میں لگا دوں سر دیوار کسی اور کا دکھ

    عزت نفس تو مفلس کی بھی ہوتی ہوگی

    کیوں بڑھاتا ہے ریاکار کسی اور کا دکھ

    میں وہ پاگل ہوں جسے خود سے سروکار نہیں

    مجھ سے رکھتا ہے سروکار کسی اور کا دکھ

    میں نے قصداً ترے دکھ سے نہیں آنکھیں پھیریں

    دیکھ پاتا نہیں بیمار کسی اور کا دکھ

    رنج اتنے ہیں کہ آتی نہیں باری اپنی

    روز لکھتا ہے قلمکار کسی اور کا دکھ

    ٹھیک ہے مجھ میں بہت حوصلہ ہوگا لیکن

    میری بانہوں میں نہ رو یار کسی اور کا دکھ

    تاکہ مجھ کو نہ مرے دکھ کی صدائیں آئیں

    اب میں سنتا ہوں لگاتار کسی اور کا دکھ

    تیرے منتر سے میں اچھا نہیں ہونے والا

    مجھ پہ طاری ہے فسوں کار کسی اور کا دکھ

    جیسے ہر دکھ سے زمانے کے خلاصی ہوگی

    یوں مناتے ہیں عزادار کسی اور کا دکھ

    اس کو ہر صبح ہر اک شام ہمارا دکھ ہے

    ہم کو دن رات لگاتار کسی اور کا دکھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے