aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rishii"
رشی کے فاقوں سے ٹوٹا نہ برہمن کا طلسمعصا نہ ہو تو کلیمی ہے کار بے بنیاد
دیکھ اے رشیؔ کمال فسون جدیدیتاب احترام فن کی ضرورت نہیں رہی
رشیؔ قانون قدرت ہے عمل داری تغیر کیمقام انتہا پر ابتدا کی بات ہوتی ہے
ان کی شان کرم کہہ رہی ہے رشیؔان سے اب کوئی بھی التجا جرم ہے
لب پہ آ جاتی تو کچھ اور بھی اچھا تھا رشیؔآپ کے دل میں جو تھی بات بہت اچھی تھی
اسی نے یاد دلائی ہے آج گوتم کیرشی لگا ہے یہ سوکھا ہوا شجر مجھ کو
گزرے ہیں زندگی میں ایسے بھی دن رشیؔ پرخود ہی سوال کرنا خود ہی جواب دینا
سلیقہ آتے آتے آیا ہے نظروں سے پینے کارشیؔ اب مے کشی بے گانہ جام و سبو ہوگی
کھلی لاشوں کا قبرستان بن کےبہت چپ ہے زمیں ویران بن کے
غزل کہی ہے یہ ہم نے رشیؔ تردد سےسخن نواز ملیں گے تو ہم سنائیں گے
کتنے احباب رشیؔ عشق کا دم بھرتے ہیںکتنے ہوتے ہیں مگر ناز اٹھانے والے
چاہ جب آہ سے گزرے تو رشیؔ بن جائےاور پھر جی لے کسی دشت کے گھر ہونے تک
خود اپنے آپ سے بیگانگی کا عالم ہےشریک بزم نگاراں بھی ہیں رشیؔ تنہا
رشیؔ ہم ہر کسی سے حال دل کا کہہ نہیں سکتےبڑی مشکل سے ملتا ہے کہیں درد آشنا کوئی
دل کو خود دل بر سے خطرہگھر کو اب ہے گھر سے خطرہ
رشیؔ منزل نہیں اب دور ہم سےغبار کارواں تک آ گئے ہیں
خوابوں میں مصروف ہے تو پر میری یہ بیداری دیکھمیری راتوں کی سیاہی میں رنگ خوں کو طاری دیکھ
رشیؔ زندگی زندگی بن گئیدل اپنا الم آشنا ہو گیا
دعا میری خدا سے ہے رشیؔ یہعمل دینا مجھے گو پھل نہ دینا
نہیں ہوتے تو ہوتی ہیں رشیؔ تاریکیاں دل میںوہ ہوتے ہیں تو دل میں روشنی محسوس ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books