aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rishta-e-daanish"
میں آج تک اسے سمجھا نہیں ہوں اے دانشؔکہ دشمنی کسے کہتے ہیں دشمنی کیا ہے
دل دانشؔ نہ ہمیشہ کے لیے رک جائےآپ سینے سے ذرا ہاتھ لگائے رکھیے
مرا خیال ہے تم بھی نہ توڑ پاؤ گےاک ایسا رشتۂ محکم ہے انتظار کے ساتھ
کوئی بھی محسن و رہبر ہی نہیں ہے میرایوں تو دانشؔ ہیں بہت چاہنے والے مجھ کو
تم ان سے ملو دانشؔ یہ دھیان رہے لیکنخودداری فطرت کا احساس نہ مر جائے
سکون قلب و جگر لوٹ لے گیا دانشؔایک ایسا شخص کہ جس کو میں جانتا ہی نہیں
ایک ہی شخص کا ہر وقت تصور دانشؔاس سے کیا رشتہ ہے کیا ناطہ ہے کیا لگتا ہے
مرنا وقار عشق پہ عین حیات ہےدانشؔ اجل سے کس لیے دامن بچائیں ہم
ہزار ترک محبت کے بعد بھی دانشؔاسی کی سمت نظر میری بار بار گئی
روز تخلیق جو آواز سنی تھی دانشؔاس کا اب تک مری رگ رگ میں ہے جادو باقی
آزمانا ہے کیا کوئی تیر ستمآج دانشؔ وہ کیوں مہرباں ہو گئے
الزام کسے دیں کہ یہ قسمت کا لکھا تھادانشؔ جو ہمیں اہل کرم بھول گئے ہیں
ہار تو میری اسی وقت ہوئی اے دانشؔکر لیا اپنی طرف جب مرا بھائی اس نے
آج پھرتے ہیں جو ڈسنے کے لیے اے دانشؔکیا بتاؤں کہ یہ سب سانپ ہیں پالے میرے
سب ہیں تلوار یہ لکڑی کی مگر اے دانشؔپھر بھی کچھ دوست کچھ احباب بنا کر رکھتا
دعا وصال کی کیوں مانگتے ہو اے دانشؔبچے گا مانگنے کو کیا شب وصال کے بعد
جناب دانش عصریؔ آپ سوچنا ہی چھوڑ دیںکہیں رکا نہیں ہے وہ بحد انتہا گیا
آؤ دانشؔ سے آج سنتے ہیںالفت لا زوال کی باتیں
رقص دانشؔ فکر کے دربار میںاے جنوں کے ٹھیکیدارو الوداع
مرے عزیز اے دانش عزیزؔ بات سمجھجنہیں ہو زعم انہیں آزمایا کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books