aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sa.d-sa.d"
کبھی بارش کبھی گرمی کبھی سردی ضروری ہےکسی کو سعدؔ موسم ایک سے اچھے نہیں لگتے
تجھ سے میں شکوہ گلہ کیسے کروں سعدؔ آخریہ عطیہ ہے خداداد نہیں سمجھے گا
لٹا سکتے ہیں الفت میں وہ جانیںبہت اے سعدؔ متوالے پڑے ہیں
سہہ نہ پاؤ گے جھانک کر دیکھومیرا ڈھلتا شباب آنکھوں میں
تیرے قابو میں رہے گا نہ کبھی دل تیراسعدؔ اس دل کا کسی شخص کو خالق نہ بنا
دھواں سا اٹھتا ہو جس کے ملول چہرے سےتو پھر ضروری ہے دل بھی شکار آتش ہو
وقت اک ایسا سکندر ہے جہاں میں جس نےاچھے اچھوں کا یہاں سعدؔ حشم توڑ دیا
تیری یادوں کے سعدؔ شانوں پرسر جھکانے کے بعد رویا ہوں
تجھ کو جانا ہے اگر جا مرے ہم راہی مگرسعدؔ بن جی نہیں پائے گا بہت روئے گا
سعدؔ کیا ہو گیا اسے آخردل کو غم سے نجات کا دکھ ہے
پہلے تو سورج کو لا کر رکھ دیا سر پر مرےاب دکھاوے کے لئے یہ سائبانی مت کرو
سعدؔ راز دل کہہ دے آج ان سے تو جا کرعمر بھر ستائے گی تجھ کو یہ جھجھک ورنہ
فضا میں زہر جو گھولے زبان سے اپنیتم ایسی سعدؔ ہر اک ذات پہ نظر رکھنا
خزاں کیوں سعدؔ دل پر ہے مسلطنظر کے سب نظارے مر گئے کیا
تو ہی اکیلا درد کا مارا نہیں ہے سعدؔکرتا نہیں مگر کوئی اتنا بھی ہائے ہائے
بے وقوفوں کی بھیڑ سے بہترسعدؔ ہے اک ذہین کا رشتہ
وعدے سب توڑ دو چلے جاؤتم مجھے چھوڑ دو چلے جاؤ
تجھ سے مل کر جو ملی سعدؔ کے اس دل کو صنماس مسرت نے اذیت کا گلا گھونٹ دیا
ہم صد ہزار بار تجھے دیکھتے رہےتھا شوق بے مہار تجھے دیکھتے رہے
زخم سب تازا ہوئے تیری جدائی کے کلجب سنی ایک غزل درد بھری شام کے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books