aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "safar"
اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیںفرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفرراستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا
ہے اسے دور کا سفر در پیشہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں
سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چلوسبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیںراستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو
جدائیاں تو مقدر ہیں پھر بھی جان سفرکچھ اور دور ذرا ساتھ چل کے دیکھتے ہیں
میں ترے ساتھ ستاروں سے گزر سکتا ہوںکتنا آسان محبت کا سفر لگتا ہے
ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفرزندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے
سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے ہم کوہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے
ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافرپاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا
ہنر مندی سے اپنی دل کا صفحہمری جاں تم نے سادہ کر لیا کیا
زندگی کے سفر میں بہت دور تک جب کوئی دوست آیا نہ ہم کو نظرہم نے گھبرا کے تنہائیوں سے صباؔ ایک دشمن کو خود ہم سفر کر لیا
تم نے ہمارے دل میں بہت دن سفر کیاشرمندہ ہیں کہ اس میں بہت خم ملے تمہیں
ذات در ذات ہم سفر رہ کراجنبی اجنبی کو بھول گیا
آخر شب کے ہم سفر فیضؔ نہ جانے کیا ہوئےرہ گئی کس جگہ صبا صبح کدھر نکل گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books