aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-basad"
جھک گیا سر بصد خلوص و نیازکس کا ہے آستاں نہیں معلوم
ایک جلوہ بصد انداز نظر دیکھ لیاتجھ کو ہی دیکھا کئے تجھ کو اگر دیکھ لیا
بصد شکوہ بصد آن بان نکلے گیہمارے ساتھ زمانے کی جان نکلے گی
بہت مشکل سہی لیکن بصد مشکل بھی دیکھیں گےکہ انوار حقیقت طالبان دل بھی دیکھیں گے
کہتے ہو کچھ کہوں تو غلط سربسر غلطکیوں کر بنے کہو جو ہر اک بات پر غلط
اک عجب سی دھندھ میں اب سر بسر لپٹا ہوں میںکھو گیا ہوں یوں کہ خود کو بھی کہاں دکھتا ہوں میں
سر بسر بدلا ہوا دیکھا تھا کل یار کا رنگخوب پہنا ہے نیا اس نے بھی اس بار کا رنگ
ہمیں وقف غم سر بسر دیکھ لیتےوہ تم کچھ نہ کرتے مگر دیکھ لیتے
گم کر لے اپنے جلوؤں میں تو سربسر مجھےمیری خبر تجھے نہ ہو تیری خبر مجھے
اک سربسر سراب ہوں وہم و گماں ہوں میںہر چند ہوں یہاں پہ یہاں بھی کہاں ہوں میں
جبینوں کو بصد تسلیم خم دیکھا گیا ہےبہت نا مطمئن آنکھوں میں نم دیکھا گیا ہے
بصد خلوص بطرز نصاب پڑھ ڈالیںکتاب عشق کا ہر ایک باب پڑھ ڈالیں
جس طرف دیکھو ادھر اک سر بسر بازار ہےگھر بھی اک بازار ہے اور رہ گزر بازار ہے
ساقی گلفام باصد اہتمام آ ہی گیانغمہ بر لب خم بہ سر بادہ بہ جام آ ہی گیا
سر بسر پیکر اظہار میں لاتا ہے مجھےاور پھر خود ہی تہ خاک چھپاتا ہے مجھے
بڑے صبر و تحمل سے بصد پاس ادب کاٹےجدائی اک قیامت تھی مگر یہ روز و شب کاٹے
سر بسر یار کی مرضی پہ فدا ہو جاناکیا غضب کام ہے راضی بہ رضا ہو جانا
سر بہ سر ایک چمکتی ہوئی تلوار تھا میںموج دریا سے مگر بر سر پیکار تھا میں
سر بسر پیاس میں ڈوبا نظر آتا ہے مجھےجس جگہ بھی کوئی دریا نظر آتا ہے مجھے
روشنی کر دے سر بہ سر مولااس کی آنکھوں میں نور بھر مولا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books