aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sayed mohammad asar"
تیرے آنے کا احتمال رہامرتے مرتے یہی خیال رہا
اثرؔ کیجئے کیا کدھر جائیےمگر آپ ہی سے گزر جائیے
نالہ کرنا کہ آہ کرنادل میں اثرؔ اس کے راہ کرنا
ہم غلط احتمال رکھتے تھےتجھ سے کیا کیا خیال رکھتے تھے
تیرے وعدوں کا اعتبار کسےگو کہ ہو تاب انتظار کسے
غم کو باہم بہم نہ کیجےگر غم ہے تو غم کا غم نہ کیجے
زیست ہونی تعجبات ہے ابمر ہی جانا بس ایک بات ہے اب
جو بات ہے تیری سو نرالیعشاق کشی نئی نکالی
تو مری جان گر نہیں آتیزیست ہوتی نظر نہیں آتی
لوگ کہتے ہیں یار آتا ہےدل تجھے اعتبار آتا ہے
دل میں سو آرمان رکھتا ہوںپیارے آخر میں جان رکھتا ہوں
کر کے دل کو شکار آنکھوں میںگھر کرے ہے تو یار آنکھوں میں
کیدھر کی خوشی کہاں کی شادیجب دل سے ہوس ہی سب اڑا دی
کبھو ہم سے بھی وفا کیجئے گایا یہی جور و جفا کیجئے گا
اثرؔ اب تک فریب کھاتا ہےتیری باتوں کو مان جاتا ہے
کہیں ظاہر یہ تیری چاہ نہ کیمرتے مرتے بھی ہم نے آہ نہ کی
جب کہ ایدھر تری نگاہ پڑیمیرے ہی دل پہ میری آہ پڑی
آشنا جو مزہ کا ہوتا ہےاپنے حق میں وہ کانٹے بوتا ہے
میں تجھے واہ کیا تماشا ہےذہن میں آشنا تراشا ہے
بے کسی میں اثر یگانہ ہےدل بھی اس کا نہیں بیگانہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books