aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ta.nge"
مانگے تانگے کی قبائیں دیر تک رہتی نہیںیار لوگوں کے لقب القاب مت دیکھا کرو
فلک پہ چاند ستارے ٹنگے ہیں صدیوں سےمیں چاہتا ہوں زمیں پر انہیں اتارے کوئی
چاند تاروں کی جگہ پرابر پر جگنوں ٹنگے تھے
تری چھت پر ٹنگے سب پیرہن سےتری خوشبو چرانا چاہتا ہوں
راستہ کس کے پاؤں سے الجھےکھونٹیوں پر ٹنگے ہوئے ہیں لوگ
زبان حق کسی کے جبر سے بھی رک نہیں سکتیکہ نیزے کی انی پر بھی ٹنگے سر بول اٹھتے ہیں
اندھیرے میں ڈرا دیتے ہیں ہم کویہ کپڑے کھونٹیوں پر جو ٹنگے ہیں
بھاگے ضرور عرصۂ تنگ خودی سے ہمنکلے مگر نہ دائرۂ آگہی سے ہم
یہ سر جو کاٹ کر ٹانگے گئے ہیں ان فصیلوں پراسی آتش بیانی سے رہیں گے بولتے برسوں
چاند تارے آسمانوں میں ٹنگے ہیںرات کی تزئین ہوتی جا رہی ہے
جو تنگ گل تھے طرۂ دستار بن گئےجو گل تھے آئے تربت بیکس سنوارنے
وہ گل ہوں جو ٹھہرایا گیا تنگ بہاراںپامال کیا خود ہی جسے باد صبا نے
اس کے پیراہن یقیناً کھونٹیوں پر ہیں ٹنگےیوں کہاں روشن ہوا تھا بام و در پہلے کبھی
الجھیڑے میں پھنسے تھے تری زلف کے سو وہالٹے ٹنگے اسیر ہوئے بارہا بندھے
داغ دل کو خاکساروں کے لگایا تو نے منہغنچۂ تنگ دہن میں گل ہے گل میں خاک ہے
ڈیڑھ نیزے پر ٹنگے سورج کی آنکھیں نوچ لوبے سبب دہشت زدہ ماحول پیدا کر دیا
مانگے تانگے پر گزارہ کر رہے ہیں دوستوزندگی کرنے کی اپنے پاس تدبیریں نہیں
صلیبوں میں ٹنگے بھی آدمی ہیںاگر ان کو بھی خود سے پیار ہوتا
کب سے ٹنگے ہوئے ہیں خلاؤں کے آس پاسکب سے یہ آسماں کے ستارے اداس ہیں
اے غنچہ دہن بس لب میگوں کو تنک مونددل تنگ کہاں تک ہو دل تنگ خرابات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books