aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tapak"
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سےیہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلہ سے ملا کرو
مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھمجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا
ملتے رہیے اسی تپاک کے ساتھبے وفائی کی انتہا کیجے
دیکھا جو کچھ رکا مجھے تو کس تپاک سےگردن میں میری ڈال دیئے آپ آ کے ہاتھ
مل کر تپاک سے نہ ہمیں کیجیے اداسخاطر نہ کیجیے کبھی ہم بھی یہاں کے تھے
شام ہے کتنی بے تپاک شہر ہے کتنا سہم ناکہم نفسو! کہاں ہو تم جانے یہ سب کدھر گئے!
مثال دست زلیخا تپاک چاہتا ہےیہ دل بھی دامن یوسف ہے چاک چاہتا ہے
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کودلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے
کہتے ہی نشہ ہائے ذوق کتنے ہی جذبہ ہائے شوقرسم تپاک یار سے رو بہ زوال ہو گئے
الفاظ کہاں سے لاؤں چھالے کی ٹپک کو سمجھاؤںاظہار محبت کرتے ہو احساس محبت کیا جانو
میں ہوں اور افسردگی کی آرزو غالبؔ کہ دلدیکھ کر طرز تپاک اہل دنیا جل گیا
دیکھنے والا تھا کل اس کا تپاکپھر سے وہ غیر ہو گیا جیسے
صدیوں سے سفر میں ہے سمندرساحل پہ تھکن ٹپک رہا ہے
نگاہ مست کی صہبا ٹپک رہی ہے نشورؔغزل کہی ہے طبیعت کی سر خوشی کے لیے
ملے مجھ کو غم سے فرصت تو سناؤں وہ فسانہکہ ٹپک پڑے نظر سے مئے عشرت شبانہ
دنیا کی بے رخی کا گلہ کر رہے تھے لوگہم کو ترا تپاک مگر یاد آ گیا
جسے بھی میں نے زیادہ تپاک سے دیکھااسی حسین نے پتھر اٹھا کے مار دیا
مری مژگاں سے آنسو پوچھتا ہے کس لئے ناصحٹپک پڑتا ہے خود جو اس شجر میں دانہ آتا ہے
مرے لہو میں ہے برق تپاں کا جذب و گریزترے سبو میں مئے زندگی نہ زہر اجل
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سےیہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books