aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ustuvaar"
تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بوداکبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا
سنا دیا گوش منتظر کو حجاز کی خامشی نے آخرجو عہد صحرائیوں سے باندھا گیا تھا پھر استوار ہوگا
قتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارےوائے اگر عہد استوار نہیں ہے
عشق ہے اپنا پائیدار تیری وفا ہے استوارہم تو ہلاک ورزش فرض محال ہو گئے
نہیں شکایت ہجراں کہ اس وسیلے سےہم ان سے رشتۂ دل استوار کرتے رہے
چارۂ انتظار کون کرےتیری نفرت بھی استوار نہیں
تمام وعدے کہاں تلک یاد رکھ سکو گےجو بھول جائیں وہ عہد بھی استوار کرنا
خدا کے بارے میں اک دن ضرور سوچیں گےابھی تو خود سے تعلق بھی استوار نہیں
دل نے بھلا بھلا کے تری بے وفائیاںپھر عہد استوار کیا ہائے کیا کیا
دریغ اے ناتوانی ورنہ ہم ضبط آشنایاں نےطلسم رنگ میں باندھا تھا عہد استوار اپنا
تم سے بھی جن کا عہد وفا استوار تھااے دشمنوں وہ دوست ہمارے کہاں گئے
اپنے سوا کسی کو یہ دل مانتا نہ تھااس دل کو استوار تری آنکھ پر کیا
اس دل کو شوق دید میں تڑپا کے کر دیاکیا استوار وعدۂ نا استوار نے
عشق زندگی ٹھہرا لیکن اب یہ مشکل ہےزندگی سے ہوتا ہے عہد استوار اپنا
سلسلہ ٹوٹنا تھا ٹوٹ گیااب اسے استوار کون کرے
جس جگہ پہ خدشہ ہو پیر کے پھسلنے کاہم قدم وہیں اعجازؔ استوار کرتے ہیں
ترے وصال کے موسم میں استوار ہواکوئی عجب سا تعلق جہان فانی سے
سچ کے دھاگے سے جو بنے رشتہعمر بھر استوار رہتا ہے
کہاں گئے وہ ندیمان خاص جو شوکتؔہمیشہ عہد وفا استوار کرتے رہے
آتش غم دل میں خاک ہو گئے ہم تورشتۂ محبت کے استوار ہونے تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books