aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zabuun"
ہم تو رہوار زبوں ہیں وہ مقدر کا سوارخود ہی مہمیز کرے خود ہی عناں کھینچتا ہے
اب جو روتے ہیں مرے حال زبوں پر اخترؔکل یہی تھے مجھے ہنس ہنس کے رلانے والے
وہ رشک غزالاں تھا مگر دام میں اس کےہم جیسے کئی صید زبوں حال بندھے تھے
جہاں میں حال مرا اس قدر زبون ہواکہ مجھ کو دیکھ کے بسمل کو بھی سکون ہوا
خیال مرگ کب تسکیں دل آزردہ کو بخشےمرے دام تمنا میں ہے اک صید زبوں وہ بھی
حال زبون اپنا پوشیدہ کچھ نہ تھا توسنتا نہ تھا کہ یہ صید بے جان ہو رہا ہے
اسے بھی کیوں نہ پھر اپنے دل زبوں کی طرحخراب کاکل و آوارۂ ادا کہیے
آہ اخترؔ میری ہنسی سے بھیمیرا حال زبوں ٹپکتا ہے
دیکھ اے میری زبوں حالی پہ ہنسنے والےوقت کی دھوپ نے کس درجہ نکھارا مجھ کو
وہ کہ اوہام و خرافات کے ہیں صید زبوںآخر اس دام غلامی سے گریزاں ہوں گے
میں فرشتہ نہیں ہوں رامزؔ ہوںمجھ کو خوار و زبون رہنے دے
میں تو تھا صید زبوں صید گہ عشق کے بیچآپ کو خاک میں بھی خوب ملایا نہ گیا
عشق سے ہے مجتنب زاہد عبثشیر کو صید زبوں سے کیا غرض
تو خود ہے خوار و زبوں حرص و آز دنیا میںکھلے گا تجھ پہ کہاں جو جہاں ہے پوشیدہ
شریک بلبل و قمری ہیں وہ زبوں فطرتجو بے قرار رہے سیر گلستاں کے لیے
دیکھ بے درد زمانے کی زبوں حالی دیکھایک شانہ نہیں ملتا ہے جہاں رونے کو
ایسے بھی زبوں حال کئی لوگ ہیں کاشرؔبے گھر ہیں اسی شہر میں گھر ہوتے ہوئے بھی
اب فرش سے تا عرش زبوں حال ہے فطرتاک معرکہ در پیش ہے عزم بشری کا
دیکھیے ہم کو غور سے پوچھئے اہل جور سےروح جمیل کے لیے حال زبوں بھی چاہئے
کتنی رغبت تھی تری یاد سے پہلے مجھ کواور تری یاد بھی اب کار زبوں ہے یوں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books