aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".fdo"
کھلونا تو نہیں ہوں میںنا مٹی کا کوئی بت ہوںکہ جب تم ہاتھ کو موڑو نہیں ہوگی مجھے تکلیفکہ جب تم آنکھ کو پھوڑو تو چیخیں بھی نہ نکلیں گیبنا سوچےبنا دیکھے مری شادی کسی گڈے سے کر دو گےمرے سر میں کسی بھی نام کا سندور بھر دو گےمجھے مجھ سے بنا پوچھے مجھی سے دور کر دو گےسنو یہ جان لو تم بھیسنو یہ جان لو تم بھیمروت چھوڑ دی میں نےجسے گڑیا سمجھتے تھےوہ گڑیا توڑ دی میں نے
اٹھو اٹھو اٹھو اٹھوکمر کسو کمر کسوسحر سے پہلے چل پڑوکڑی ہے راہ دوستوتھکن کا نام بھی نہ لوبڑھے چلو بڑھے چلو
صبح جلدی سے سفر پر چل پڑوشب سے پہلے گھر کو تم لوٹ آئیو
سنتے ہیں شہر میں جو خواتین کا ہے بینکپرویز کا نہیں ہے یہ پروین کا ہے بینکرکھی ہیں اس لیے یہاں خاتون منیجراس محکمے کو چاہئے باتون منیجرلیڈیز اتحاد جو بیگانگی سے ہےکیا جانے خوف کیا انہیں مردانگی سے ہےنوک زباں بھی چلنے لگی ہے زباں کے ساتھبیٹی بھی ہے شریک لڑائی میں ماں کے ساتھہر نازنیں کے سامنے اک بیوٹی بکس ہےباقی رکھا ہے گھر میں یہ تھوڑا سا عکس ہےبیٹھی ہیں اپنے سامنے گیسو سنوار کےلاکر میں رکھ دیا ہے دوپٹہ اتار کےچٹخارے ہیں زباں پہ نظر میں اشارے ہیںہر ماہ وش کے پرس میں املی کٹارے ہیںجو بات کر رہی ہیں کمائی کے شعبے کیوہ ہیڈ ہیں لگائی بجھائی کے شعبے کیکل ساس سے زبان کے بل پر لڑی ہیں یہعلم لسانیات میں پی ایچ ڈی ہیں یہکھاتے کی ان کو فکر نہ لیجر کی فکر ہےنندوں کی غیبتیں ہیں تو دیور کا ذکر ہےشادی کے بعد نقطہ بنیں ڈیش ہو گئیںپہلے جو چیک بک تھیں وہ اب کیش ہو گئیںہر نازنیں کی عمر بھی خفیہ اکاؤنٹ ہےکیا جانے ان کی عمر میں کتنا اماؤنٹ ہےیہ حسن کا خزانہ کوئی کیا دبوچے گاڈاکو بھی ڈاکہ ڈالنے سے پہلے سوچے گاناکارہ شوہروں کو بھی ڈیبٹ کرائیےنسوانیت یہاں سے کریڈٹ کرائیے
اٹھو اٹھو اٹھو اٹھوکمر کسو کمر کسوسحر سے پہلے چل پڑوکڑی ہے راہ دوستوتھکن کا نام بھی نہ لوبڑھے چلو بڑھے چلوجھجک نہ دل میں لاؤ تمبس اب قدم اٹھاؤ تمذرا نہ ڈگمگاؤ تمخدا سے لو لگاؤ تمملول و مضطرب نہ ہوبڑھے چلو بڑھے چلواٹھا دیا قدم اگرتو ختم ہے بس اب سفرہے راہ صاف و بے خطرنہ کوئی خوف ہے نہ ڈرچلے چلو بڑھے چلوبڑھے چلو بڑھے چلوتمہارے ہم سفر جو تھےوہ منزلوں پہ جا لگےسب آگے تم سے بڑھ گئےمگر ہو تم پڑے ہوئےذرا سمجھ سے کام لوبڑھے چلو بڑھے چلودلوں میں جو ہو ولولہتو ڈال دو گے زلزلہرہے بلند حوصلہوہ سامنے ہے مرحلہوہیں پہنچ کے سانس لوبڑھے چلو بڑھے چلو
آؤ نہ کسی دنیمنا کنارےکبھی کسی بڑیا پیپل پر چڑھیںکوئی پیلا سا آنچلکیوں نہیں دیتے سوغات میںمجھے بھیدوردور چلیں چراہ گاہ میںکھیلیں مل کر دونوںمیٹھا سا راگکیوں نہیں سناتے مجھےکبھی تو ستاؤکبھی تو مٹکی پھوڑوچرا لو مکھن کبھی توکانہا کہاں ہو تمآؤ نہراس لیلا کروکبھی میرے ساتھ بھی
لہلہاتے ہوئے گندم کے سجیلے پودومسکراتے ہوئے کھیتوں کے محافظ پیڑوجھومتی ٹہنیوں کو وجد میں لاتے پتومجھ کو قدرت دو کہ میں تم کو سراہوں چاہوںشہر کے سحر کو توڑوں تمہیں پالوں دیکھوں
کبھی تم ہنس پڑوکبھی
پیارے لڑکو پتا ہے خدا نے تمہیں کیوں بنایا ہےاس لیے کہ تم ہر ہر اس مہم میں بے خطر کود پڑو جو بڑے سر کرنا چاہتے تھےلیکن بزدلی یا خوف کی وجہ سے نہ کر سکے
یہ سچ ہے کہ ہاتھوں میں ترشول تھامےبراگی تمہیں تھےکھلے آسماں کو تمہیں تک رہے تھےہزاروں برس تک تمہیں دیوتاؤں نے کچھ نہ دیا اس جزیرے سے تم لوٹ آئےاسی دم پرانے سمندر کے کونے میں مونگے چٹانیں بناتے ہوئے تھک گئے تھےانہیں مچھلیاں کھا گئی تھیںانیکوں بنوں اپونوں سے گزرتی ہوئی دوڑتی سنسناہٹ انہیں ڈھونڈنے جا رہی تھیزمیں ایک چکر لگا کے رکی تھیکہ تم لوٹ آئےاور پھر بھیک مانگی ہوئی سیپیوں سرد گھونگھوں سے تم نے کئی سرپھرے بت بنائےمگر اب کہاں ہوسرشٹی کہاں ہے!یہاں ایک کمرے میں بجلی کے کالے پلگ کی چمکتی لکیروں سے دو جھانکتے گول سوراخاور تاک میں گپت بیٹھی ہوئی موت کی بھوک، لالچ، ہوا میں سلگتی ہوئی سوکھتی ترشناکون ہے ....روشنی.... نہیں پیپ کے ڈھیر میں ایک لتھڑی ہوئی ڈوبتی کھوپڑیدو نشان ملگجے ایک ابلا کہانی کے پیچھے بھٹکتے ہوئے سرد سونے سفر کی بکستی بنسیکون سوچے گلاب اور جوہی کے پھولوں کی مہکار رستے سے ہٹ کے پرانی ہوئی بجھ گئیاک زمانہ کنارے کی گھٹناؤں کا ساتھ دیتا برکچھوں سے گرتی ہوئی پتیوں کو سمیٹےبہاؤ سے ڈرتے ہوئے آخری جل میں بہتا چلا جا رہا ہےسنو آخری جل تمہارا نہیں ہے کسی کا نہیں ہے!دشاؤں کے بہروپ، اب ہارتے، ہانپتے، ٹوٹتے جا رہے ہیںانہیں اتنا مردہ سمجھ لو کہ دیکھے بنا چل پڑو اور چلتے رہوجنہیں تم کہیں بھول سے وقت کے موڑ پر چھوڑ آئےوہ اب جا چکے ہیںانہیں مت بلاؤیہاں ایک کمرے کی کھڑکی میں بیٹھے ہوئے سوچتے ہو کہ آنکھیں تمہاری ہیں رچنا تمہاریادھر مڑ کے دیکھو بنائے ہوئے ان گنت رنگشبدوں کے سانچوں میں ڈھالی ہوئی اپسرائیں نئے فرش پر ڈگمگاتی ہوئی گر پڑی ہیںسویرے کی نیلاہٹیں گندگی میں لپیٹی ہوئی چھانو میں اونگھتی ہیںفقط مکھیاں اڑ رہی ہیں
کشو رانی کشو رانیکرتی ہو اپنی من مانیایک اک بات پہ ضد کرتی ہوکرتی ہو کیوں نافرمانیسارا سبق تو رٹ لیتی ہوجیسے ہے یہ کوئی کہانیسمجھ بوجھ کر پڑھنا سیکھوچھوڑو اب اپنی نادانیاپنا کام وقت پر کرنااچھے بچوں کی ہے نشانیمیل جول سے رہنا اچھالب پر لانا میٹھی بانیاچھی نظم کہیں بھی سن لوکر لو اس کو یاد زبانیصاف اور ستھرا رہنا سیکھوگندے رہنا ہے نادانیاپنی کتابوں کو مت پھاڑوہو جائیں کتنی بھی پرانیعلم سیکھنا فرض ہے سن لوعلم سے جاتی ہے نادانیکھانا دائیں ہاتھ سے کھاؤتین سانس میں پینا پانیآپس میں مل جل کر رہنابیر نہ رکھنا کسی سے جانیبات بڑوں کی جس نے مانیسچ پوچھو تو وہی ہے گیانی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books