aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".fma"
سلامٌ علیکم بما صبر تم فنعم عقبی الدار
کل رات جب اپنی زلفیں فضا میں بکھرا چکی تھیاور تھکا ہوا عالماس کے گداز ابھاروں سے لپٹا سو رہا تھامیں بے خوابی کا مارااپنے کمرے میں اس کی پنڈلیاں سہلا رہا تھاباتھ روم میں پانی کی اک ٹوٹی سےٹپ ٹپ کی آواز آ رہی تھیمیں نے سوچا پانی تو وقت کی علامت ہےیہ باتھ روم میں بوند بوند گر رہا ہےاگر جو ٹوٹی کو میں کس دوںکیا وقت کا بہنا رک جائے گاکیا کن فیکون سے پہلے ایسے ہیوقت اک پائپ میں ٹھہرا تھا
ہمارے پیروں کے چھالے پھوٹیںتو ان کے نم سےغبار رستوں کا بیٹھتا ہےہمارے خوابوں کا خون پی کر یہ سبز رنگی رتیں جواں ہیںہمارے سر کاٹ کر اساس فلک میں جب تک دھرے نہ جائیںکھڑا نہ رہ پائے ایک پل بھیہماری پوروں نے قطرہ قطرہ لہو دیا ہےتو ورق جاں سرخ گوں ہوا ہےہمارے اشکوں نے ہر لب دشت کو چھوا ہےتو تر ہوا ہےہمی ہیں وجہ جمال ہستیہمارے ہونے سے ارتقا ہےوگرنہ اس کار گاہ میں کچھکمال کن فیکون کیا ہے
اک ازل تھا کبھیکچھ نہ تھا جب کہیںکوئی ہستی نہ تھیکوئی جلوہ نہ تھاوقت کا بھی تصور نہ تھاایک ذرہ تھا بسانتہا کی حدوں سے پرےایک ذرہ تھا لا انتہابے طرفبے دشابے کراںایک ذرہ تھا صرفایک ذرہ تھا لا انتہااور پھر اک دھماکہ ہواانتہا کی حدوں سے پرےایک دھماکہ ہواوہ جو ذرہ تھا اک بے کراںبے طرف بے دشامنتشر ہو گیاجس سے ساری خلائیں بنیںکہکشائیں بنیںچاند سورج بنےاور دشائیں بنیںوقت پیدا ہوالمحے اڑنے لگےصدیاں حرکت میں آنے لگیںہر طرف ہر دشازندگی جگمگانے لگیاور خدا نے کہاآج قدرت کا میری ظہور ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books