aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "douglas"
صحرا میں جہاں کیکٹس کے درخت زیادہ ہیںاس نے اک سائبان اور اک بنچ بنائی ہےجس پر نینسی آرام سے اس کی آغوش میںلیٹ یا بیٹھ سکتی ہےپورے چاند کی رات میںنینسی اس سے ملنے ضرور آتی ہےاور اس بنچ پراس کے کاندھے پر سر رکھ کراس سے باتیں کرتی ہےیا وہ خاموشی سےچاند صحرا اور کیکٹس کے درختوں کو دیکھتے رہتے ہیںاس دوران وہ اپنا دایاں ہاتھنینسی کی کمر کے گرد ڈالے رہتا ہےاگر نینسی کو نیند آ جاتی ہےوہ بالکل ساکت ہو جاتا ہےتاکہ وہ جتنی دیر سو سکتی ہےسوتی رہےنینسیجو پٹیر کی بیویاور ڈگلس کی بہن ہےاور پورے چاند کی رات میںانہیں دھوکا دے کر اس سے ملتی ہےاگر کسی رات بنچ پردیر تک سوتی رہ جائےوہ تیز رفتار گاڑی اور شکاری بندوق کے ساتھنینسی کو ڈھونڈتے ہوئے آ جاتے ہیںاور اسے اکیلا سوتا ہوا پا کرگاڑی میں ڈال کر لے جاتے ہیں
مرے راز داںمیری آنکھوں میں دیکھوبتاؤ مجھے کیا کہیں خوف ہےکیا کہیں کوئی خواہشمچلتی ہوئی پا برہنہ ملیکیا مری آنکھ کے بانکپن میںنقاہت تو ابھری نہیںمحبت کا دھاگا جو الجھا ہوا ہےکہیں اس کی سرخی توآنکھوں میں دکھتی نہیںمرے راز داںمیری باتوں کو سوچو بتاؤ مجھےکیا کہیں ان میں تقدیر سےکوئی شکوہ بھی ہےکوئی دوغلا پنتلفظ کی ''غلطی''کہیں نا مرادی کا بے وزن مصرعہشقاوت تنفر بھرا کوئی جملہاگر ایسا ہے تو بتاؤ مجھے
میرے پہلو سے سرکتا ہوا دن ڈھل جائےتیری زلفوں میں مہکتی ہوئی راتاپنی آغوش میں لے جائےمرے دل کا قراررفتہ رفتہ تری خاموش نگاہوں میں کہیںرات کے پچھلے پہرچاند ابھر آئے اگرمرے سینے میں جو گھنگھور خلا ہے اسے روشن کر دےزندگی مجھ کو تری سوختہ چالوں کی قسمموت منظور ہے لیکن ترا یہ دوغلا پنجینے دیتا نہیں انساں کو سراپا احساسکیا ہوا میں نے کہیں سچ تو نہیں کہہ ڈالاجھوٹ ہر انس کی ایجاد کہاں ہے بتلاسچ بھی تو سانحۂ زیست کا پروردہ ہےتیرا ہونا بھی تو یاں میرے تئیں ہے رو لےتیرا ہنسنا بھی خدا خیر کرے مار نہ دےمیرے پہلو سے سرکتا ہوا دن آ پہنچاتیری زلفوں میں مہکتی ہوئی راتڈھل بھی چکی
دوغلا انسانیہاں دوغلا انسان کون ہےٹھیک آئینہ کے سامنے کھڑے ہو جاؤاور ایسا کروسوال بدل دو اپنااور یہ کہو کہدوغلا ہونا کوئی گناہ نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books