Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aqila Mansoor Jadoon's Photo'

عقیلہ منصور جدون

1957 | راول پنڈی, پاکستان

عقیلہ منصور جدون کا تعارف

پیدائش : 14 Jul 1957 | حسن ابدال, پنجاب

عقیلہ منصور جدون کی پیدائش 14 جولائی 1957 حسن ابدال ضلع اٹک میں ہوئی۔ میٹرک تک کی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز کالج حسن ابدال سے حاصل کی۔ اسکول میں سوسائٹی برائے ادب کی صدر رہیں۔ بعد ازاں سی بی کالج ( موجودہ ایف جی ) سے تعلیم مکمل کر کے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ 1984میں شادی ہو جانے کے بعد سے اب تک راولپنڈی میں رہائش پزیر ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کی پہلی خاتون وکیل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ عملی طور پر وکالت کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے مختلف لاء کالجز میں قانون پڑھانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ خواتین میں بھی قانون پڑھانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ سیاست میں بھی دلچسپی رہی۔ 1994 میں انٹرنیشنل مسلم وویمن کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اور صدر سوڈان سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا۔ ادب سے دلچسپی بچپن سے وراثت میں ملی۔ اسکول و کالج لائف میں روزنامہ تعمیر (جو بعد میں بند ہو گیا )کے ادبی صفحے پر تحریریں چھپتی رہیں۔ اب عملی طور وکالت کو خیر آباد کہہ کر، فیس بک پر "عالمی ادب کے اردو تراجم" سے متعارف ہونے کے بعد فطری ادبی لگاؤ نے تراجم کی طرف راغب کر دیا۔ اس سلسلے کی پہلی کتاب "خدا کے نام خط " جولائی  2022ء میں  اور دوسری کتاب "لیو ٹالسٹائی کی  کہانیاں" اپریل 2023ء میں  'سٹی بک پوائنٹ، کراچی' سے شایع ہوئیں۔

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے