Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ghamgeen Dehlvi's Photo'

غمگین دہلوی

1753 - 1851

ممتاز صوفی شاعرجن سے مرزا غالب کو عقیدت تھی

ممتاز صوفی شاعرجن سے مرزا غالب کو عقیدت تھی

غمگین دہلوی کا تعارف

تخلص : 'غمگین'

اصلی نام : میر سید علی

حضرت غمگینؔ دہلوی اسمِ گرامی میر سید علی، تخلص غمگینؔ، معروف حضرت جی۔  اپنے دور کے ایک جید عالم، باکمال شاعر اور سلسلۂ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ اور ابوالعلائیہ کے معتمد صوفی ہوئے ہیں۔ اردو زبان کی ارتقاء میں ہندوستان کے صوفی حضرات نے اہمیت کے حامل جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ علامہ محمد حسین آزادؔ  دیباچۂ دیوانِ ذوق اور معلوماتی تصنیف ”آبِ حیات“ کے مطابق شیخ ابراہیم ذوق اور نواب الٰہی بخش خاں معروف حضرت غمگینؔ سے مشورۂ سخن کیا کرتے تھے، مرزا اسد اللہ خان غالبؔ نے تو حضرت غمگینؔ کو اُن کی شاعرانہ اور صوفیانہ عظمت کے سبب اپنا پیر و مرشد تسلیم کیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے