لغت
لفظوں کے معنی دیکھنے کے لیے سرچ باکس میں ٹائپ کیجیے
"nihaa.n" کے معنی
ریختہ لغت
nihaa.n rahnaa
निहाँ रहनाنِہاں رَہنا
چھپا ہوا رہنا ، پوشیدہ رہنا ۔
nihaa.n karnaa
निहाँ करनाنِہاں کَرنا
نظروں سے اوجھل جگہ ، پوشیدہ یا خفیہ مقام ؛ جیسے : خفیہ کمرہ یا تہہ خانہ وغیرہ ۔ حمد بیحد واسطے اس خالق کے سزاوار ہے جس نے نوع انسان کو نہاں خانہء عدم سے عرصہ گاہ وجود ۔۔۔۔۔ بخشا ۔ (۱۸۱۰ ، اخوان الصفا ، ۱) ۔ اس باغ میں ایک تہ خانہ مثل نہاں خانہء دل طیار کر کے شہزادے کو لعل کے مانند اوس منزل سنگین میں پوشیدہ کیا ۔ (۱۸۴۶ ، قصہء اگر گل ، ۷) ۔ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو یہ مخفی صورتیں اپنے نہاں خانہ سے نکل آتی ہیں ۔ (۱۹۱۰ ، معرکہء مذہب و سائنس ، ۱۹۱) ۔ جو سیر و سیاحت کے شوق میں اس کے گلے کے اندرونی نہاں خانوں میں بھٹکی تھیں ۔ (۱۹۶۸ ، ماں جی ، ۱۷۵) ۔ اردو شاعری کو ادب کے نہاں خانوں سے نکال کر ہستی دامن گل پر جلوہ گر کیا ۔ (۱۹۹۲ ، صحیفہ ، لاہور ، جولائی ، ستمبر ، ۷۸) ۔ ] نہاں + خانہ (رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ خَیال کس اضا(۔۔۔فت ن ، کس ء ، فت خ) امذ ۔ رک : نہاں خانہء دماغ ۔ ایسا معلوم ہونے لگتا ہے کہ ناول نے مصنف کے نہاں خانہء خیال سے جنم نہیں لیا ۔ (۱۹۹۰ ، قومی زبان ، کراچی ، جنوری ، ۷۲) ۔ ] نہاں + خانہء + خیال(رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ دِل کس اضا(۔۔۔فت ن ، کس ء ، د) امذ ۔ دل کا اندرونی حصہ ، دل کی گہرائی ؛ مراد : جذبات ِدلی ۔ اور یوں دردِ حسن و عشق ۔۔۔۔۔ فکر و احساس کی روح بن جاتے ہیں جو نہاں خانہء دل کو پری خانہ بنادیتے ہیں ۔ (۱۹۸۷ ، شاخ ہری اور پیلے پھول ، ۲۹۸) ۔ نہاں خانہء دل میں محفوظ یادوں پر سے گرد جھاڑ کر انھیں سلسلہ وار سجانے لگا ۔ (۱۹۹۸ ، افکار ، کراچی ، دسمبر ، ۶۰) ۔ ] نہاں +خانہء + دل (رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ دِماغ کس اضا(۔۔۔فت ن ،کس ء ، د) امذ ۔ دماغ کا اندرونی حصہ ، دماغ کی گہرائی ؛ مراد : فکر ، خیال ، سوچ ۔ میرے نہاں خانہء دماغ پر مرزا صاحب اکثر دستک دیتے رہے تھے ۔ (۲۰۰۳ ، بیدار دل لوگ ، ۱۲) ۔ ] نہاں + خانہء + دماغ (رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ ذات کس اضا(۔۔۔ فت ن ، کس ء) امذ ۔ رک : نہاں خانہء دل ۔ ہے یہ فردوس نظر اہل ہنر کی تعمیر فاش ہے چشم تماشا پہ نہاں خانہء ذات! (۱۹۳۶ ، ضرب کلیم ، ۱۱۵) ۔ ۔۔۔ َرکھنا ف مر ؛ محاورہ ۔ مخفی رکھنا ، چھپا کر رکھنا ، پوشیدہ رکھنا ۔ دانشمندی کا تقاضہ یہ ہے کہ جذبات کو خواہ وہ کیسے ہی معصوم کیوں نہ ہوں نہاں بھی رکھا جائے ۔ (۱۹۹۱ ، خاکہ نما ، ۱۷۰) ۔ ۔۔۔ رَہنا ف مر ؛ محاورہ ۔ چھپا ہوا رہنا ، پوشیدہ رہنا ۔ تم تو اپنے ہی خیالوں میں نہاں رہتے ہو اک نظر مجھ کو ذرا غور سے دیکھو تو سہی (۱۹۶۲ ، تشنگی کا سفر ، ۲۰) ۔ ۔۔۔ سازی امث ۔ راز و نیاز ۔ پوشیدہ یا مخفی رکھنا ؛ راز داری برتنا ، چھپانا ۔
nihaa.n honaa
निहाँ होनाنِہاں ہونا
نہاں کرنا (رک) کا لازم ؛ چھپا ہونا ، مخفی ہونا ، پوشیدہ ہونا ۔
پلیٹس لغت
P
H
H
H