- کتاب فہرست 189006
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں77
ادب اطفال2089
ڈرامہ1030 تعلیم392 مضامين و خاكه1550 قصہ / داستان1796 صحت110 تاریخ3628طنز و مزاح744 صحافت220 زبان و ادب1950 خطوط814
طرز زندگی29 طب1050 تحریکات298 ناول5021 سیاسی378 مذہبیات5048 تحقیق و تنقید7401افسانہ3012 خاکے/ قلمی چہرے286 سماجی مسائل121 تصوف2287نصابی کتاب554 ترجمہ4613خواتین کی تحریریں6290-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ5
- اشعار70
- دیوان1476
- دوہا53
- رزمیہ106
- شرح210
- گیت67
- غزل1410
- ہائیکو12
- حمد55
- مزاحیہ37
- انتخاب1686
- کہہ مکرنی7
- کلیات687
- ماہیہ20
- مجموعہ5403
- مرثیہ403
- مثنوی892
- مسدس61
- نعت614
- نظم1322
- دیگر83
- پہیلی16
- قصیدہ202
- قوالی18
- قطعہ74
- رباعی300
- مخمس16
- ریختی13
- باقیات27
- سلام36
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ20
- تاریخ گوئی31
- ترجمہ71
- واسوخت29
غلام عباس کا تعارف
آنندی جیسی خوبصورت کہانی کے لیے مشہور غلام عباس ۱۷ نومبر ۱۹۰۹ کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ لاہور سے انٹر اور علوم مشرقیہ کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۲۵ سے لکھنے کا سفر شروع کیا۔ ابتدا میں بچوں کے لیےنظمیں اور کہانیاں لکھیں جو کتابی صورت میں دارلاشاعت پنجاب لاہور سےشائع ہوئیں اور غیر ملکی افسانوں کے اردو میں ترجمے کیے۔ ۱۹۲۸ میں امتیاز علی تاج کے ساتھ ان کے رسالے’ پھول‘ اور’ تہذیب نسواں‘میں معاون مدیر کی حثیت سے کام کیا۔ ۱۹۳۸ میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہو گئے۔ ریڈیو کے ہندی اردو رسالے ’آواز‘ اور’ سارنگ‘ انھیں کی ادارت میں شائع ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئے۔اور ریڈیو کے رسالے ’آہنگ‘ کی ادارت کی۔ ۱۹۴۹ میں کچھ وقت مرکزی وزارت واطلاعات ونشریات سے وابستہ ہوکر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے خدمات انجام دیں۔ ۱۹۴۹ میں ہی بی بی سی لندن سے بطور پروگرام پروڈیوسر وابستہ ہوئے۔۱۹۵۲ میں واپس پاکستان لوٹ آئے اور ’آہنگ ‘ کے ادارتی امور سے وابستہ ہوگیے۔ ۱۹۶۷ میں ملازمت سے سبکدوش ہویے۔یکم نومبر ۱۹۸۲ کو لاہور میں انتقال ہوا۔
غلام عباس کا نام افسانہ نگار کی حیثیت سے انجمن ترقی پسند مصنفین کے قیام سے کچھ پہلے احمد علی ، علی عباس حسینی، حجاب امتیاز علی ،رشید جہاں وغیر کے ساتھ سامنے آیا ۔ اور بہت جلد وہ اپنے وقت میں ایک سنجیدہ اور غیر معمولی افسانہ نگار کے طور پر تسلیم کر لیے گیے۔غلام عباس نے خیر وشر کے روایتی تصور سے اوپر اٹھ کر انسانی زندگی کی حقیقتوں کی کہانیاں لکھیں ۔ان کا پہلا افسانوی مجموعہ ’آنندی‘۱۹۴۸ میں مکتبہ جدید لاہور سے شائع ہوا اور دوسرا مجموعہ ’جاڑے کی چاندنی‘ جولائی۱۹۶۰ میں۔تیسرا اور آخری مجموعہ’ کن رس‘ ۱۹۶۹ میں لاہور سے شائع ہوا۔ ان کے علاوہ’ گوندنی والا تکیہ ‘ کے نام سے ان کا ایک ناول بھی منظر عام پر آیا۔مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Ghulam_Abbas_(writer)
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n85018206
join rekhta family!
-
کارگزاریاں77
ادب اطفال2089
-
