Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیژن و منیژہ

بیژن اورمنیژہ ایران اورتوران کے دومشہورکردارہیں۔ یہ دونوں کردارایک جاں بازعاشق اورباوفا معشوق کی حیثیت سے مسلم ہیں۔ بیژن قدیم ایران کا ایک مشہوراوربہادرپہلوان تھا۔ یہ گیوکا بیٹا اور رستم کا بھانجا تھا۔

منیژہ توران کے بادشاہ افراسیاب کی بیٹی تھی۔ ایرانی پہلوان بیژن منیژہ پرعاشق ہوگیا، جب افراسیاب کو یہ بات معلوم ہوئی کہ اس کی بیٹی دشمن ملک کےایک پہلوان سے راہ ورسم رکھتی ہے تو اس نے بیژن کو گرفتارکر ایک تاریک اوراندھے کنویں میں قید کرا دیا اور کنویں کے منھ پرایک بھاری پتھر ڈلوادیا اوراپنی بیٹی منیژہ کو بھی گھرسے نکال دیا۔ وہ صبح سے شام تک بھیک مانگتی اور رات کو کنویں پر پہنچ کر بیژن کو روٹیاں کھلاتی۔ جب یہ بات رستم کو تک پہنچی اس نے بیژن کو آزاد کرانے کی کوشیشیں شروع کردیں اورتوران پہنچ کر افراسیاب کی قید سے اسے رہائ دلائی۔ بیژن اورمنیژہ ایران آگئے اورایک جان دو قالب بن کرزندگی گزارنے لگے۔ جس کنویں میں بیژن کو قید کیا گیا تھا وہ چاہ بیژن کی تلمیح کے طورپراستعمال ہوتا ہے ۔ مندرجہ شعر دیکھئے۔

آنکھ بھر دیکھےاسے گیو تو تیور جل جائیں

چاہ میں کانپ اٹھے اس کی چمک سے بیژن

انشا

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے