Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Asrar jamayee's Photo'

اسرار جامعی

1937 - 2020 | دلی, انڈیا

کلاسکی روایت کے ممتاز مزاحیہ شاعر،اپنی مخصوص زبان اور طرزاظہار کے لیے مشہور

کلاسکی روایت کے ممتاز مزاحیہ شاعر،اپنی مخصوص زبان اور طرزاظہار کے لیے مشہور

اسرار جامعی کے اشعار

8
Favorite

باعتبار

کل جو قاتل تھے وہی آئے مسیحا بن کر

رہیے ان لوگوں سے ہشیار چنا جور گرم

کچھ دیر دم ہلائیے آقا کے سامنے

پھیلا کے پاؤں گھر پہ پھر آرام کیجئے

زندگی ہو مری نیتاؤں کی صورت یا رب

ہو فقط اپنی غرض سے ہی محبت یا رب

یاران ہم مذاق کی محفل سجائیے

جو متفق نہ ہو اسے بدنام کیجئے

اپنی غرض کے آگے صدائے ضمیر کیا

سارے تکلفات کو نیلام کیجئے

دل بدل جتنے ہیں کہتے ہیں یہ سینہ تانے

ہم ہیں غالبؔ کے طرف دار چنا جور گرم

جنتا کا خون بیچئے پیسے کمائیے

کیوں شکوہ ہائے گردش ایام کیجئے

یہ فن پہ تبصرہ تو کرتے نہیں ذرا بھی

بس شخصیت کا ان کی ڈھوتے پھریں گے لاشہ

رہوں آزاد نہ ہو قید مقامی مالک

دل بدلنا ہو مرا شغل دوامی مالک

اردو کا اقبال بھی دیکھا

اور اس کو پامال بھی دیکھا

لیڈر جو نظر آئے تو بولو یہ ادب سے

تقریر میں تم گرمیٔ وہسکی سے جلا دو

Recitation

بولیے