Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Baqi Ahmad Puri's Photo'

باقی احمد پوری

1950 | رحیم یار خان, پاکستان

باقی احمد پوری کا تعارف

تخلص : 'باقی'

اصلی نام : سید مقبول حسین بخاری

پیدائش : 12 Mar 1950 | رحیم یار خان, پنجاب

            باقی احمد پوری نے تمام اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ نظم و غزل، حمد و نعت و سلام، قطعات، رباعیات،مستزاد سبھی اصناف ان کی شاعری میں موجود ہیں۔ شروع کی کتابوں میں غزلوں کے ساتھ ساتھ پابند اور آزاد نظمیں بھی ملتی ہیں لیکن بعد کی کتب میں غزلیں ہی ملتی ہیں۔ باقی احمد پوری نے ”خوشے گوشے“ کے عنوان سے مختلف اخبارات میں ادبی، سیاسی اور معاشرتی موضوعات پر کالم بھی لکھے۔ پاک و ہند میں کئی شعراءباقی احمد پوری کے حلقہ تلامذہ میں شامل ہیں ۔ نئی نسل کے بے شمار نوجوانوں کی کتب پر ان کے دیباچے اور فلیپ بھی نظر آتے ہیں۔ علاوہ ازیں باقی احمد پوری نے شعری انتخاب کی کئی مقبول کتب بھی مرتب کیں جس کے نتیجے میں مضافات میں نئے لکھنے والوں کی گونج اردو کے بڑے مراکز میں بھی سنی جانے لگی۔ان دنوں باقی احمد پوری کی کلیات زیرِ طبع ہے۔ ان کے مجموعوں کا نام ہیں باقیات،نقشِ باقی،صد رشک ،غزالاں، اداسی کم نہیں ہوتی،غزل تم ہو ،اگر آنکھیں چھلک جائیں ،روانی،ہمارا کیا ہے اوروالہانہ۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے