آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تمام
اس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
سراج لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور لکھنؤ کی شعری وادبی روایت سے کسب فیض کیا لیکن ان کی شاعری لکھنؤ کے روایتی مضامین اور زبان ومحاورے سے آگے نکلی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ سراج کی غزلوں میں روایتی موضوعات بھی ایک تازہ تخلیقی تجربے کی شکل میں وارد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سراج کے یہاں زندگی کا ایک بالکل منفرد تخلیقی ادراک نظر آتا ہے۔
سراج 1894 میں پیدا ہوئے۔ چرچ مشن ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد محکمۂ امداد باہمی (کو آپریٹو سوسائٹیز) میں ملازم ہوگئے اور ساری عمر اسی محکمہ سے وابستہ رہے۔ 1960 کو لکھنؤ میں انتقال ہوا