- کتاب فہرست 180356
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1362 قصہ / داستان1570 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1681 خطوط729
طرز زندگی30 طب972 تحریکات268 ناول4266 سیاسی350 مذہبیات4765 تحقیق و تنقید6485افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2006نصابی کتاب424 ترجمہ4198خواتین کی تحریریں5756-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1576
- کہہ مکرنی6
- کلیات567
- ماہیہ20
- مجموعہ4864
- مرثیہ387
- مثنوی736
- مسدس44
- نعت587
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
اے۔ حمید کا تعارف
اے ۔حمید (عبدالحمید) کا شمار اردو کے مقبول ترین کہانی کاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے دو سو سے زیادہ افسانے، ناول اور ڈرامے لکھے۔ ان کی پیدائش ۲۵ اگست ۱۹۲۸ کو امرتسر میں ہوئی۔ مقامی اسکول سے ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد پرائیویٹ طور پر ایف اے پاس کرکے ریڈیو پاکستان سے بطوراسٹاف آرٹسٹ وابستہ ہوگئے۔ جہاں ان کے فرائض میں ریڈیو فیچر اور ریڈیو ڈرامے لکھنا شامل تھا۔ ۱۹۸۰ میں ملازمت سے اسعفی دے کر امریکہ چلے گئے اور وائس آف امریکہ میں پروڈیوسر کی نوکری اختیار کی۔ لیکن جلد ہی وہاں کی زندگی کے ہنگاموں سے اکتا کر پاکستان لوٹ آئےاور زندگی کے آخری لمحوں تک فری لانس رائٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔
اے ۔حمید کا پہلا افسانہ ’منزل منزل‘ ۱۹۴۸ کو ادب لطیف میں شائع ہوا۔ ابتدائی کہانیوں سے ہی ان کی مقبولیت کا سفر شروع ہوگیا تھا۔اے حمید نے اپنی کہانیوں میں رومانیت اور ماضی پرستی کی ایسی جادوئی فضا قائم کی کہ جب تک وہ لکھتے رہے ان کے قارئین دیوانہ وار ان کو پڑھتے رہے۔ ان کا پہلا افسانوی مجموعہ ’منزل منزل ‘ کے نام سے شائع ہوا جسے نوجوان پرھنے والوں میں بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی۔نوے کی دہائی میں انہوں نے بچوں کے لیے ایک سلسلہ وار ڈرامہ ’عینک والاجن‘ کے نام سے لکھا۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ابھی سیزن ختم نہ ہوتا کہ دوسرے کی ڈیمانڈ آنے لگتی اور لوگ بے تابی سے اس کا انتظار کرتے۔
اے۔ حمیدکی ساری کتابوں کی تعداد دوسو سے زیادہ ہے۔ ان کی مقبول عام کتابوں میں پازیب،پھر بہار آئی، شہکار، مرزا غالب رائل پارک میں ،تتلی، بہرام، جہنم کے پجاری، بگولے، دیکھوشہر لاہور، جنوبی ہند کے جنگلوں میں، گنگا کے پجاری ناگ، پہلی محبت کے آنسو، اہرام کے دیوتا، ویران حویلی کا آسیب، اداس جنگل کی خوشبو، بلیدان، چاند چہرے اور گلستان ادب کی سنہری یادیں، خفیہ مشن، وغیرہ شامل ہیں۔
۲۹ اپریل ۲۰۱۱ کو لاہور میں انتقال ہوا۔مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Abdul_Hameed_(writer)
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n81127443
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
