- کتاب فہرست 179873
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں76
ادب اطفال1991
ڈرامہ928 تعلیم345 مضامين و خاكه1393 قصہ / داستان1604 صحت105 تاریخ3319طنز و مزاح613 صحافت202 زبان و ادب1731 خطوط746
طرز زندگی30 طب977 تحریکات277 ناول4313 سیاسی356 مذہبیات4768 تحقیق و تنقید6671افسانہ2702 خاکے/ قلمی چہرے248 سماجی مسائل111 تصوف2057نصابی کتاب466 ترجمہ4304خواتین کی تحریریں5900-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1305
- دوہا48
- رزمیہ101
- شرح182
- گیت64
- غزل1259
- ہائیکو12
- حمد50
- مزاحیہ33
- انتخاب1613
- کہہ مکرنی7
- کلیات585
- ماہیہ20
- مجموعہ4860
- مرثیہ388
- مثنوی774
- مسدس41
- نعت580
- نظم1194
- دیگر82
- پہیلی15
- قصیدہ186
- قوالی17
- قطعہ68
- رباعی274
- مخمس16
- ریختی12
- باقیات17
- سلام32
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ18
- تاریخ گوئی27
- ترجمہ68
- واسوخت26
عبد الحی کا تعارف
بی اے (آنرز) مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا، بہار سے کرنے کے بعدایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی سے حاصل کی۔پی ایچ ڈی کے لیے یو جی سی کی باوقار جونیر ریسرچ فیلوشپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔ایڈوانس ڈپلوما ان اردو ماس میڈیا (پارٹ ٹائم پروگرام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے کیا ساتھ ہی ایم اے (ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم) ،تامل ناڈو(فاصلاتی تعلیم ) سے مکمل کیا۔ پانچ کتابیں ”اردو صحافت اور سر سید احمد خان “،” ادبی صحافت آزادی کے بعد “،”افکار کی خوشبو“، ”سمندر اوپر جھاگ اندر موتی“(ترتیب) اور زبیر رضوی:شخصیت اور خدمات (ترتیب)چھپ چکی ہیں۔ اردو صحافت اور سر سید احمد خان کا پہلا ایڈیشن ہندوستان سے جب کہ دوسرا ایڈیشن پاکستان کے اہم پبلشنگ ادارے فکشن ہاﺅس سے شائع ہوا۔کتابوں پر اتر پردیش ، بہار و دہلی کی اردو اکادمیوں سے انعامات بھی دیے گئے۔بہترین ادارتٰی خدمات کے لیے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے قاضی عدیل عباسی ایوارڈ اور نیوز پیپرس اسو سی ایشن آف انڈیا کی جانب سے بہترین اداریہ نویسی کے لیےاعزاز سے نوازے گئے۔آل انڈیا ریڈیو، ای ٹی وی اردو، دور درشن نیوز،پریس انفارمیشن بیورو، الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سنٹر، نئی دہلی( وزارت اطلاعات ونشریات) وغیرہ میں کام کیا۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز لکھنو میں امریکن یونیورسٹی کے طالب علموں کو دو سال سمر پروگرام میں اردو زبان و ادب پڑھایا۔آل انڈیا ریڈیو ،نئی دہلی کے اردو نیوز سیکشن میں تقریباً چار برسوں تک نیوز ریڈر اور ٹرانسلیٹر کام کیا۔ساتھ ہی مختلف موضوعات پر ریڈیو ٹاک پیش کیے،مختلف رسائل واخبارات کے لیے مضامین لکھے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر اور پبلک ریلیشن آفیسرتقریباً 9 برسوں تک کام کیا۔ اس دوران اردو دنیا،ماہنامہ خواتین دنیا، بچوں کی دنیا،سہ ماہی فکر و تحقیق جیسے رسالوں کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کی۔ ماہنامہ اردو دنیا کا ہندوستانی فلموں کے 100 برس پورے ہونے پر خصوصی نمبر کی اشاعت کی۔ ان کے علاوہ مدارس اور اردو، اردو اور ہندی، مذاہب اور اردو، ہندوستانی تہذیب و ثقافت اور اردو جیسے موضوعات پر خصوصی نمبروں کی اشاعت کی۔سہ ماہی فکر و تحقیق کے سعادت حسن منٹو،اردو اشاریہ نویسی،اردو افسانہ ، ہم عصر ناول ، نئی غزل ، نئی نظم ، اردو خاکہ نگاری پر مرکوز خصوصی نمبروں کو ترتیب دیا جو آج بھی مقبول ہیں۔ ریاستی و قومی سطح کے اخبارات و رسائل میں تواتر سے ادبی مضامین کی اشاعت ہوتی رہتی ہے۔دو درجن سے زائد قومی و عالمی سمیناروں میں شرکت ۔فی الحال سی ایم کالج دربھنگہ کے پی جی شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات دے رہے ہیں۔
join rekhta family!
-
کارگزاریاں76
ادب اطفال1991
-
