- کتاب فہرست 179123
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں86
ادب اطفال1988
ڈرامہ919 تعلیم344 مضامين و خاكه1380 قصہ / داستان1584 صحت105 تاریخ3276طنز و مزاح607 صحافت202 زبان و ادب1705 خطوط738
طرز زندگی30 طب981 تحریکات272 ناول4299 سیاسی354 مذہبیات4755 تحقیق و تنقید6595افسانہ2681 خاکے/ قلمی چہرے242 سماجی مسائل109 تصوف2037نصابی کتاب451 ترجمہ4248خواتین کی تحریریں5830-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1278
- دوہا48
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1257
- ہائیکو11
- حمد52
- مزاحیہ31
- انتخاب1597
- کہہ مکرنی7
- کلیات581
- ماہیہ20
- مجموعہ4852
- مرثیہ386
- مثنوی746
- مسدس42
- نعت580
- نظم1193
- دیگر82
- پہیلی15
- قصیدہ182
- قوالی17
- قطعہ67
- رباعی272
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات17
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ74
- واسوخت25
عبد الحلیم اجمل قاسمی کا تعارف
عبدالحليم قاسمی نے ابتدائی تعلیم پرائمری سے لیکر حفظ قرآن مجید تک اپنے آبائی وطن قصبہ سنسارپور ضلع لکھیم پور کھیری یوپی میں اپنے والد ماجد حکیم محمد عبدالحکیم قاسمی رحمۃاللہ علیہ کے پاس انکے مطب پر حاصل کی،تکمیلِ حفظ قرآن کے بعد دورہ حفظ،تجويد، ترتیل و مخارجِ قران کی مستند تعلیم کے لیے مدرسہ سید احمد شھید دارِارم حسین آباد لکھنؤ زیرِ اہتمام ارم ایجوکیشنل سوسائٹی اندرا نگر لکھنؤ میں داخلہ لیا،تکمیلِ تجوید کے بعد درس نظامی کے ابتدائی چار سال لکھیم پور ضلع کی مشہور و معروف درسِ نظامی کی تعلیم گاہ ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی کے آغوش میں زیرِ سرپرستی مہتمم ادارہ حکیم نظام الحق صدیقی صاحب رحمۃ اللہ علیہ گزارے، علمی تشنگی کو مزید پختگی و پرواز دینے کے لیے سن 1994 میں ام المدارس عالم اسلام کی ممتاز اسلامی یونیورسٹی قدیم ترین درسگاہ دارالعوام دیوبند کا رخ کیا، سن 1998 میں دارالعلوم دیوبند سے فضیلت کے بعد عصری تقاضوں کے پیش نظر اعلیٰ عصری حصولِ تعلیم کیلئے جامع ہمدرد(ہمدرد یونیورسٹی) نئی دہلی کی جانب رخت سفر باندھا،
عبدالحلیم قاسمی جامعہ ہمدرد (ہمدرد یونیورسٹی) نئی دہلی سن 2004 کے فارغ التحصيل ہونہار ممتاز طالب علم رہے ہیں- انہوں نےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس مواصلات اور انفارمیشن ریسورس (سی ایس آئ آر) پوسا کیمپس قرول باغ نئی دہلی سے سن 2006 میں جونیئر یونانی ایکسپرٹ کی حیثیت سے اپنے ملازمت کا آغاز کیا- اس وقت بحیثیت پرنسپل و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور صدر شعبہ اناٹومی (تشریح البدن) ارم یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (ارم گروپ آف انسٹیٹیوشن لکھنؤ) میں مصروفِ کار ہیں۔ درس و تدریس و انتظام کار میں 16 سال سے زیادہ عملی تجربہ و مشاہدہ رکھنے کے علاوہ متعدد بہترین اساتذہ(Best Teacher) ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔تعلیمی ذوق و دلچسپی کے باعث مختلف جرائد و رسائل میں بہت سے تحقیقاتی مضامین کے مصنف بھی ہیں،انھوں نے سن 2010 میں ایمس نئی دہلی کے ذریعہ آربنائزیشن اینڈ ویلتھ چیلنجز اینڈ سلیوشن کے زیر صدارت منشیات کے ناسازی اور ایچ آئی وی ایڈز، منشیات کی زیادتی سے بچاؤ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ایسوسی ایشن مینجمنٹ، نیوڈ ویکن اور دوسرے متعدد نیشنل یونانی کانفرنس سے متعلق درجنوں سیمینارز اور ورکشاپس میں حصہ لے چکے ہیں۔ سماجی اور طبی سرگرمیوں میں مصروف رہنے کے لئے انھیں وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور ادارہ عالمی صحت(ڈبلیو ایچ او) کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے متعدی امراض سے متعلق قومی سربراہی اجلاس کے اسناد سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ میڈیکل طلباء کی نمایاں تعلیم و رہنمائی کے لئے بذریعہ یوپی گورنر جناب رام نائک جی کے بدست اعزاز ثاقب ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ دوران تعلیم نمایاں کارکردگی پر آئی ڈی بی جدہ (کے ایس اے) کے ذریعہ ایکسیلینس پرفارمنس ایوارڈ (ای پی اے) بھی موصول کر چکے ہیں۔ ماہنامہ ریکس طبی میگزین (میڈیکل جرنل) دہلی (اردو ایڈیشن) میں 2017 سے لے کر 2019 تک شائع ہونے والے متعدد طبی مضامین ، قومی تنظیم (اردو ایڈیشن) ، اودھ نامہ (اردو ایڈیشن) ، اپنا اخبار یومیہ (ہندی ایڈیشن) کے ذریعہ شائع ہونے والے مختلف جرائد میں غیر طبی مضامین کی شمولیت،یونانی ادویات، ماحولیات، موسمی بیماریوں کی تدابیر و روک تھام پر محاضرات میں شرکت، پلانٹ اوریجن ڈرگ پر آن لائن ریسرچ پیپر کی اشاعت وغیرہ ، مذکورہ سرگرمیوں کے علاوہ موصوف دہلی بھارتیہ چیکیتسا پریشد کے اعزازی رکن بھی رہے ہیں، اسلامی ترقیاتی بینک اور اسٹوڈنٹس اسلامک ٹرسٹ کے علاقائی کونسلر، گورنمنٹ آف دہلی این سی ٹی کے سوشل ویلفیئر کے سابق ممبر ، اور سی ایس جے ایم کانپور یونیورسٹی پینل کے امتحانات کور کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔ مؤلف "نرچر سینٹر" دارالتربیت کے نام سے آبائی وطن میں چل رہی ایک این جی او کے ذمہ دار بھی ہیں جو ترقی کی طرف بتدریج گامزن ہے جس کا بنیادی مقصد دہی علاقوں میں زیرِ تعلیم ضرورتمند طلبا کو کیریئر گائیڈینس پروگرامنگ، مختلف کورسز و فاصلاتی قلیل مدتی عصری تعلیمی نظام کا تعارف فراہم کرنا ہے۔موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں86
ادب اطفال1988
-
