- کتاب فہرست 180347
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1360 قصہ / داستان1569 صحت104 تاریخ3263طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1678 خطوط726
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4264 سیاسی350 مذہبیات4762 تحقیق و تنقید6485افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4196خواتین کی تحریریں5756-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1247
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد57
- مزاحیہ31
- انتخاب1578
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4861
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت587
- نظم1200
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
عبدالرشید کا تعارف
شناخت: محقق، ماہرِ لسانیات، لغت نویس اور کتاب دوست
پروفیسر عبدالرشید 21 اپریل 1956ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ثانوی تعلیم اینگلو عربک اسکول، دہلی سے حاصل کی۔ بعد ازاں موجودہ ذاکر حسین کالج (سابق دہلی کالج) سے بی اے کیا۔ دہلی یونیورسٹی سے ایم اے (لسانیات)، ایم اے (اردو) اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کیں، جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے شعبۂ اردو سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔
پروفیسر عبدالرشید نے 1985ء سے 1992ء تک سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز کے تحت قائم اردو ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر، لکھنو میں بطور عارضی لیکچرر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد طویل عرصے تک جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ رہے اور 1996ء سے 2021ء تک تدریس و تحقیق کے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے شعبۂ اردو میں پروفیسر کے منصب سے سبک دوش ہوئے۔
اردو لغات، اردو رسم الخط، انیسویں صدی کے اردو قصے، نادر و کمیاب کتابوں کی تلاش، تعارف اور تدوین ان کی خصوصی دلچسپی کے موضوعات ہیں۔ اردو لغت اور کتابیات کے میدان میں ان کی علمی خدمات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ان کے تحقیقی مضامین ہندوستان اور پاکستان کے معتبر ادبی جرائد اور اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔
پروفیسر عبدالرشید کثیر لسانی لغت ’’فرہنگِ آریان‘‘ کے شریک مدیر ہیں، جو فارسی، ہندی، انگریزی اور اردو پر مشتمل ایک اہم لغوی منصوبہ ہے اور ایران کلچر ہاؤس، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام شائع ہو رہا ہے۔ اس کی متعدد جلدیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
ان کی اہم تصانیف، تدوینات اور کتابی منصوبوں میں ’’فارسی میں ہندی الفاظ‘‘، ’’فرہنگِ کلامِ میر (چراغِ ہدایت کی روشنی میں)‘‘، ’’فہرستِ کتب مطبع منشی نول کشور‘‘ (بہ اشتراک پروفیسر چندر شیکھر)، ’’فہرستِ کتب صدیق بک ڈپو‘‘ (بہ اشتراک پروفیسر سی۔ ایم۔ نعیم)، ’’قصہ سپاہی زادہ‘‘، ’’قصہ چھبیلی بھٹیاری‘‘، ’’قصہ گرو چیلہ‘‘، ’’نقلیں اور حکایتیں‘‘، ’’باقیاتِ غلام عباس‘‘، ’’آئینۂ حیرت اور دوسری تحریریں‘‘، ’’فرہنگِ طلسمِ ہوش ربا‘‘ (جلد اول) اور ’’پہلا قدم (ہندی دوارا اردو سیکھیے)‘‘ شامل ہیں۔
کتابیات اور لسانیات کے میدان میں ان کی اہم علمی کاوش A Selected Bibliography of Urdu Language and Linguistics بھی ہے، جسے انہوں نے پروفیسر اے۔ آر۔ فتیحی کے اشتراک سے مرتب کیا۔
ان کی علمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں اردو اکادمی دہلی نے 2012ء میں انہیں ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید سے نوازا، جبکہ 2024ء میں غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی نے انہیں اردو زبان و ادب کے فروغ میں مجموعی خدمات پر غالب انعام عطا کیا۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
