- کتاب فہرست 187940
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں54
ادب اطفال2067
ڈرامہ1025 تعلیم376 مضامين و خاكه1511 قصہ / داستان1707 صحت106 تاریخ3553طنز و مزاح747 صحافت215 زبان و ادب1967 خطوط811
طرز زندگی24 طب1031 تحریکات300 ناول5017 سیاسی370 مذہبیات4854 تحقیق و تنقید7302افسانہ3046 خاکے/ قلمی چہرے292 سماجی مسائل118 تصوف2271نصابی کتاب567 ترجمہ4555خواتین کی تحریریں6351-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ5
- اشعار69
- دیوان1489
- دوہا53
- رزمیہ106
- شرح209
- گیت63
- غزل1319
- ہائیکو12
- حمد53
- مزاحیہ37
- انتخاب1652
- کہہ مکرنی7
- کلیات712
- ماہیہ20
- مجموعہ5305
- مرثیہ400
- مثنوی881
- مسدس60
- نعت598
- نظم1308
- دیگر78
- پہیلی16
- قصیدہ199
- قوالی18
- قطعہ71
- رباعی306
- مخمس16
- ریختی13
- باقیات27
- سلام35
- سہرا10
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ20
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت28
عبدالرحمٰن بجنوری کا تعارف
غالب نے تو وبائے عام میں مرنا پسند نہیں کیا تھا مگر ان کے نقاد ڈاکٹر عبد الرحمن بجنوری اردو کے وہ پہلے اہل قلم تھے جن کا انتقال وبائے عام میں ہوا
ڈاکٹر عبد الرحمن بجنوری اردو ادب کے ایک نامور نقاد، محقق، شاعر، مضمون نگار، مفکر، قانون دان اور ماہر تعلیم تھے۔
ڈاکٹرعبدالرحمٰن بجنوری 1885ء میں ہندوستان کے ضلع بجنور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اور میٹرک کا امتحان کوئٹہ، بلوچستان سے پاس کیا۔ 1903ء میں وہ محمڈن اورینٹل کالج، علی گڑھ میں داخل ہوئے جہاں سے انھوں نے1906ء میں بی اے اور 1909ء میں ایل ایل بی کی اسناد حاصل کیں
ڈاکٹرعبدالرحمٰن بجنوری نے انگلستان کی لنکنز ان سے بارایٹ لا اور فری برگ یونیورسٹی، جرمنی سے " اسلامی تعزیرات" پر جرمن زبان میں ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
1904ٰء میں ہندوستان واپسی کے بعد کچھ دن مراد آباد میں وکالت کی۔
عبد الرحمٰن بجنوری وکالت کے ساتھ ساتھ مجوزہ مسلم یونیورسٹی کے دستور بنانے میں بھی مصروف رہے۔ 1916ء میں بھوپال میں مشیر تعلیم مقرر ہوئے۔ 1917ء میں سلطانیہ کالج کے نام سے ایک تعلیمی منصوبہ پیش کیا۔
1916ء میں بابائے اردو مولوی عبدالحق نے انھیں کلام غالپ پر مبسوط مقالہ لکھنے کی ذمہ داری دی جو بعد میں محاسن کلام غالب کے نام سے مشہور ہوا۔ بجنوری کا یہ مقولہ کہ " ہندوستان کی الہامی کتابیں دو ہیں۔ مقدس وید اور دیوان غالب " اس کتاب نے غالب کی شعری جمالیات کی وساطت سے اردو کی تاثراتی تنقید اور تبصروں کو نیا رنگ دیا " بجنوری نے کلام غالب کے الہام کو جذباتی انداز میں پرکھتے ہوئے تاثراتی تبصرہ نگاری کو قوت بخشی ۔
بجنوری نے ٹیگور کی گیتانجلی کا اردو میں ترجمہ کیا۔ " باقیات بجنوری" میں 14 نظمیں شائع ہوئیں۔ ترکی کی نظموں کو اردو میں منتقل کیا۔ انھوں نے شاعری بھی کی ،ان کی نظموں میں، معلم الملوت،ناہید، ہندوستان، دعا، یاد گل، موسیقی، مجذوب، صبح بنارس، بچے اور بڑے ( یونانی گیت کا ترجمہ) ،شمع و پروانہ، نٹ راجا، شیوجی کا رقص اور کوئل قابل ذکر ہیں۔ بجنوری نے علامہ اقبال کو فلسفی تسلیم نہیں کیا۔ بجنوری کی طویل نظم "معلم المکوت" جو اقبال کی نظم " جبریل وابلیس" سے دس سال پہلے لکھی گئی کہا جاتا ہے کہ یہ نظم اقبال نے "معلم المکوت" سے متاثر ہوکر لکھی تھی۔ علامہ اقبال نے بجنوری کو اسلامی تہذیب کا دانشور کہہ کر انھیں خراج تحسن پیش کیا تھا۔
بجنوری مزاحمت کار تھے۔ 1907ء میں ایم او کالج، علی گڑھ کی ایک ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے اس کی رہنمائی بھی کی۔
ڈاکٹر حدیقہ بیگم نے 1984ء میں اپنی ڈاکڑیٹ کی تکمیل کے لیے " نقد بجنوری" کے نام سے مقالہ لکھا۔ عبد الرحمٰن بجنوری پر اسلوب احمد انصاری، اشفاق احمد، آصف علی،عبد الوحید اعظمی،محمد معین انصاری،عطا محمد شعلہ،محمد عبد الغفار،خلیفہ حکیم،حسن عسکری پلکھنوی، امتیاز علی عرشی ،جعفر حسن اثیم، خورشید الاسلام، عبد الرحمٰن، گیان چند جین، محمد سلیمانی،سید محمود، سید عبد اللہ، کلیم الدین احمد اور احمد سہیل وغیرہ نے بجنوری پر خاصا صراحت سے لکھا ہے۔ عبد الرحمٰن بجنوری مشرق اور مغرب کی فکری اور علمی بصیرتوں کو اردو سے متعارف کروایا۔ ان کی فکر دو آتشہ میں نہا کر اردو ادب و نقد میں نیا نکھار پیدا کیا اور بالخصوص غالب کے کلام کو نیا تفہیمی اور تشریحی افق دیا۔
7 نومبر 1918ء کو ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری 33 سال کی عمر میں انفلوئنزا میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔
مددگار لنک : | http://ncpulblog.blogspot.com/2019/02/blog-post_22.html
موضوعات
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
-
کارگزاریاں54
ادب اطفال2067
-
