Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abid Husain Haidari's Photo'

عابد حسین حیدری

1968 | سنبھل, انڈیا

عابد حسین حیدری کا تعارف

تخلص : 'حیدری'

اصلی نام : عابد حسین

پیدائش : 10 Nov 1968 | مئو ناتھ بھنجن, اتر پردیش

عابد حسین حیدری 10 نومبر 1968 کو کوپہ گنج، ضلع مئو (یو۔پی) میں پیدا ہوئے۔ وہ اردو کے ممتاز محقق، نقاد اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ وہ ایم۔جی۔ایم (پی۔جی) کالج، سنبھل کے صدر شعبۂ اردو اور سابق پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی اور "اردو میں شخصی مرثیے کی روایت" پر تحقیق کی۔ ان کی 16 کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں اردو میں شخصی مرثیے کی روایت، دبستانِ زیدپور کی مرثیہ گوئی اور اردو مرثیے کی جمالیات شامل ہیں۔ ساٹھ سے زیادہ تحقیقی و تنقیدی مضامین اور پچاس سے زائد قومی و بین الاقوامی مقالات بھی لکھے ہیں۔
ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں اردو اکادمی اتر پردیش کے انعامات سمیت کئی اعزازات دیے گئے ہیں۔ ان کا شمار معاصر اردو کے معتبر محققین اور نقادوں میں ہوتا ہے۔

Recitation

بولیے