- کتاب فہرست 177272
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں86
ادب اطفال1989
ڈرامہ919 تعلیم344 مضامين و خاكه1380 قصہ / داستان1582 صحت105 تاریخ3278طنز و مزاح607 صحافت202 زبان و ادب1706 خطوط738
طرز زندگی30 طب980 تحریکات272 ناول4300 سیاسی355 مذہبیات4755 تحقیق و تنقید6602افسانہ2680 خاکے/ قلمی چہرے242 سماجی مسائل109 تصوف2038نصابی کتاب451 ترجمہ4248خواتین کی تحریریں5833-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1278
- دوہا48
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1257
- ہائیکو11
- حمد52
- مزاحیہ31
- انتخاب1599
- کہہ مکرنی7
- کلیات580
- ماہیہ20
- مجموعہ4854
- مرثیہ386
- مثنوی746
- مسدس42
- نعت580
- نظم1193
- دیگر82
- پہیلی15
- قصیدہ182
- قوالی17
- قطعہ67
- رباعی272
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات17
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ74
- واسوخت25
ابوبکر عباد کا تعارف
ابوبکر عباددربھنگہ شہر سے سات کلو میٹر دورمشرق کی جانب ایک چھوٹے سے گاؤں پورہ نوڈیہا میں پندرہ دسمبر 1968ء کو پیدا ہوئے۔ دادا جناب شمس الدین انڈین ریلوے میں لائن انسپکٹر تھے،چچا حضرت مولانا عبد الرحمٰن امارت شرعیہ بہار و اڑیسہ اور جھار کھنڈ کے پانچویں امیر شریعت اور والدحضرت مولانا مفتی محمد ظفیرالدین ایشیا کے معروف دینی ادارے دارالعلوم دیوبند میں مفتی اعظم کے عہدے پر فائزتھے۔
ابوبکر عباد کی تعلیم کی بسم اللہ دارالعلوم دیوبند میں ہی قواعد بغدادی سے ہوئی۔دینی تعلیم کی تکمیل کے بعد عصری علوم کے حصول کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔وہاں سے بی۔اے، ایم۔اے، ایم۔فل اور پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں اور ڈیڑھ سال تک وہیں شعبۂ اردو میں بحیثیت استاذ درس و تدریس کی خدمات انجام دیں۔ 2002میں شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی میں تقرر ہو گیا ۔ اب بھی اسی شعبے سے منسلک ہیں۔ ابوبکر عباد کو حضرت مولانا منت اللہ رحمانی، حضرت مولانا محمد ولی رحمانی، مولانا سید ارشد مدنی ،مولانا عبدالخالق مدراسی،پروفیسر قاضی افضال حسین، پروفیسر ابولکلام قاسمی، پروفیسر شہریار اور پروفیسرنورالحسن نقوی جیسی مذہبی،سیاسی، علمی اور ادبی شخصیات سے شرف تلمذ حاصل ہے ۔
ابوبکر عباد نے لکھنے کی ابتدا مذہبی اور اصلاحی مضامین سے کی تھی ۔ ادب کی دنیا میں افسانہ نگاری کے ساتھ قدم رکھا۔ زمانۂ طالبعلمی میں ’الفاظ‘ علی گڑھ اور ’فلمی ستارے ‘دہلی جیسے رسالے میں شائع ہوتے رہے۔ مشہور پوسٹ ماڈرنسٹ نقاد پروفیسر قاضی افضال حسین کے زیر تربیت تنقید کی طرف راغب ہوئے اور ’شب خون‘، ’آجکل‘،’سب رس‘ ، ’ایوان اردو‘ اور ’کتاب نما‘ جیسے جرائد میں تواتر سے تنقیدی مضامین لکھتے رہے ہیں۔ ’’ممتاز شیریں: ناقد ، کہانی کار‘‘،’’ فکشن کی تلاش میں‘‘ ، ’’تقلید سے پرے‘‘ ابوبکر عباد کی فکشن کی تنقید سے متعلق کتابیں ہیں اور ’’تنقید سے پرے ‘‘ ان کی شاعری کی تنقید ہے۔
ابوبکر عباد کی شاعری کی عمر بہت زیادہ نہیں تاہم عمدہ اور اہم نظمیں کہتے ہیں۔ تاریخ ، سیاست، نیچر ، نفسیات اور موجودہ انسانی مسائل ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ خوبصورت تشبیہات و استعارے، تلمیحات ، رواں بیانیہ، نغمگی اور زبان کا حسن ان کی شاعری کے اہم عناصر ہیں ۔ ’سب رس‘ حیدر آباد، صدف‘ پٹنہ،’ کتاب نما‘دہلی، ایوان اردو‘دہلی،’نیاورق‘ ممبئی ،’اردو چینل‘ممبئی، ’زبان و ادب‘ پٹنہ، ’دربھنگہ ٹائمز،‘ دربھنگہ، ’جہان اردو‘دربھنگہ اور ’سبق اردو‘الٰہ آباد میں تسلسل سے ان کا کلام شائع ہوتا رہا ہے ۔موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں86
ادب اطفال1989
-
