ڈاکٹر عدنان خالد پاکستان کے معروف شاعر، ادیب اور ناشر ہیں، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شاعری کے ذریعے اپنی منفرد ادبی شناخت قائم کر چکے ہیں۔ عالمی مشاعروں میں شرکت اور لاہور کے ادبی منظرنامے میں ان کی مسلسل موجودگی نے انہیں معاصر اردو شاعری کی نمایاں آوازوں میں شامل کیا ہے۔ ان کی شعری صلاحیت کا اعتراف ان کے اردو اور انگریزی مجموعوں "میری اردو تو ہے" اور "Curves on Paper" سے بھی ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عدنان خالد معتبر اشاعتی ادارے ماورا سے وابستہ ہیں اور ادب کے فروغ و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ "End of Time" اور "Views on News" جیسی اہم کتب کی تدوین و اشاعت بھی ان کی ادبی و اشاعتی خدمات کا حصہ ہے۔ وہ اپنے والد(خالد شریف) کی ادبی و اشاعتی روایت کے قابل جانشین سمجھے جاتے ہیں۔ علم و ادب کے بزرگوں سے محبت، عقیدت اور احترام ان کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے۔