- کتاب فہرست 188275
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1971
طب919 تحریکات300 ناول4699 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی13
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1455
- دوہا65
- رزمیہ109
- شرح200
- گیت81
- غزل1184
- ہائیکو12
- حمد46
- مزاحیہ36
- انتخاب1594
- کہہ مکرنی6
- کلیات689
- ماہیہ19
- مجموعہ5082
- مرثیہ383
- مثنوی833
- مسدس58
- نعت559
- نظم1255
- دیگر71
- پہیلی16
- قصیدہ189
- قوالی19
- قطعہ62
- رباعی297
- مخمس17
- ریختی13
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت26
احمد معراج کا تعارف
احمد معراج کا آبائی وطن بہار کے مردم خیزخطہ سارن کی بستی’اَرنا‘ ہے۔ انھوں نے کلکتہ یونیورسٹی کے مایہ ناز کالج ’مولاناآزاد کالج‘ سے گریجویشن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے ایم۔ اے اوربی۔ ایڈ اورناگپور یونیورسٹی سے بی۔ پی۔ ایڈکی ڈگری حاصل کی۔ ’سیدمنظرامام :شخصیت اور ادبی کارگزاریاں ‘ کے موضوع پرللت نارائن متھلا یونیورسٹی، دربھنگہ، بہار سے انھیں ڈاکٹریٹ کی سند تفویض کی گئی، جس میں انھوں نے سید منظر امام کی شخصیت، صحافتی دروبست، منظوم اور ان کی منثورادبی فعالیت کا احاطہ کیاہے۔
انھوں نے بھاگل پورفسادسے متعلق یک موضوعی چونسٹھ نظموں کے مجموعے ’آنکھوں دیکھی‘کے حوالے سے اکابرینِ ادب کی تحریروں کو مرتب کیا ہے۔یہ کتاب 2016میں’ آنکھوں دیکھی :تجزیہ‘ کے نام سے شایع ہوئی، جس پر بہار اردو اکادمی نے انھیں انعام سے نوازا۔
ان کا پہلا شعری مجموعہ’’صحرائے جنوں‘‘2022میں عرشیہ پبلی کیشنز، دہلی کے زیر اہتمام شایع ہوا۔
احمد معراج کا شمار نئی نسل کے اہم شعرا میں ہوتا ہے، جنھوں نے اپنی شاعری کو اپنے داخلی محسوسات کی آماجگاہ بنایا ہے۔کلاسیکی شعری روایت سے اخذ و استفادے نے انھیں گردوپیش میں پھیلی کائنات کے ازلی رنج و الم اور جمال و انبساط کو جدید لب و لہجے میں بیان کرنے کی وہ قوت دی ہے، جس سے وہ نئے شعری آفاق کے سفرپر گامزن ہیں۔ ان کی شاعری میں شورنہیں فکری التفات کے کنایے ملتے ہیں۔موضوعات
join rekhta family!
-
ادب اطفال1971
-