- کتاب فہرست 180350
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1361 قصہ / داستان1570 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1681 خطوط729
طرز زندگی30 طب971 تحریکات268 ناول4264 سیاسی350 مذہبیات4764 تحقیق و تنقید6484افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4199خواتین کی تحریریں5756-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1576
- کہہ مکرنی6
- کلیات567
- ماہیہ20
- مجموعہ4864
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت587
- نظم1200
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
انور آفاقی کا تعارف
انور آفاقی ( اصل نام : محمد امام الہدیٰ انور) کا تعلق شہر دربھنگہ سے ہے ۔ ضلع دربھنگہ کے ایک گاؤں بلیا، تھانہ : بیرول میں 7 اگست ٔ 1954 کو پیدا ہوئے۔
بی ایس سی کی ڈگری اور آٹو موبائل انجینیئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ۔ پھر 2007 میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے ایم ۔ اے (اردو) امتیازی نمبروں سے پاس کیا ۔
چند سالوں تک بوکارو اسٹیل دھنباد اور جل گاؤں (مہاراشٹرا) میں ملازمت کے بعد یہ جدہ سعودی عرب چلے گئے اور اس کے بعد مختلف خلیجی ممالک میں ان کی زندگی کا بیشتر حصہ حصول معاش میں گزرا ۔ متحدہ عرب امارات کے" العین انٹرنیشنل ایئرپورٹ " پر انجینئرنگ آفیسر کے عہدہ سے سن 2016 عیسوی میں سبکدوش ہوئے ۔ وہاں رہتے ہوئے روزگار کے ساتھ ان کی ادبی سرگرمیاں بھی جاری رہیں ۔ کئی ادبی پروگرام کے منتظم اعلی رہے ۔ متعدد عالمی مشاعروں میں شریک ہوئے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل طور سے وطن واپس آگئے ۔ اب دربھنگہ ہی میں قیام پذیر ہیں جہاں ان کا اپنا گھر ہے ۔ یہاں بھی ان کی ادبی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ان کی اب تک سات کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں "لمسوں کی خوشبو" (شعری مجموعہ)، " دیرینہ خواب کی تعبیر"(سفرنامہ کشمیر ) ، "دو بدو" (ادبی شخصیتوں سے انٹرویو) ، " مناظر عاشق ہرگانوی سے گفتگو" (انٹرویو) ، " نئی راہ نئی روشنی"(فسانوی مجموعہ ) ، " میزان فکر و فن "(مضامین و تبصرے) ، اور "اداس موسم " ( دوسرا شعری مجموعہ) ہے ۔ ان کی نظموں کا مجموعہ" زمیں جلنے لگی ہے" زیر ترتیب ہے جو رواں سال ( 2025) میں منصہ شہود پر آجائے گا ۔ ان کے فکر و فن اور شخصیت پر دو کتابیں شائع ہو چکی ہیں ، ایک انگریزی زبان میں بعنوان انور آفاقی : اے ورسا ٹائل جینیس "ہے جس کے مصنف سید محمود احمد کریمی ہیں جبکہ دوسری کتاب "انور افاقی : آئینہ در آئینہ" ہے جسے راقم حروف (ڈاکٹر عفاف امام نوری) نے ترتیب دیا ہے ۔ گوش گزار کرتی چلوں کہ یہ کتاب انور آفاقی کے فن اور شخصیت پر تحقیق کرنے والے اسکالروں کے لئے بہت معاون ثابت ہو گی۔
انور آفاقی صاحب اپنی زندگی کی اب تک 71 بہاریں دیکھ چکے ہیں دعا ہے کہ وہ یوں ہی چاق و چوبند رہیں اور اردو زبان و ادب کی خدمت کرتے رہیں۔موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
