Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Asar Bahraichi's Photo'

اثر بہرائچی

1946 - 2025 | بہرائچ, انڈیا

اثر بہرائچی کا تعارف

تخلص : 'اثر بہرائچی'

اصلی نام : سید مبشر حسین

پیدائش : 01 Oct 1946 | بہرائچ, اتر پردیش

وفات : 22 Mar 2025 | بہرائچ, اتر پردیش

اثر بہرائچی کا اصل نام سید مبشر حسین تھا۔ وہ یکم اکتوبر 1946ء کو بہرائچ، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے ان کو شاعری کا شوق تھا۔ ان کے قریبی عزیز حکیم محمد اظہر وارثی صاحب، جو شہر بہرائچ کے ایک مشہور حکیم ہونے کے ساتھ ساتھ معروف استاد شاعر بھی تھے، انہوں نے ہی ان کے لیے اثر تخلص تجویز کیا۔ آج ان کو پوری ادبی دنیا میں اثرؔ بہرائچی کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔
اثر بہرائچی کے استاد حکیم محمد اظہر وارثی صاحب تھے۔ حکیم اظہر صاحب کے انتقال کے بعد انہوں نے جناب اظہار وارثی سے شرفِ تلمذ حاصل کیا۔ جب وہ ہائی اسکول میں تھے تو اسی دوران ان کے والد کا انتقال ہو گیا، جس کے سبب وہ ہائی اسکول تک ہی تعلیم حاصل کر سکے۔ بعد ازاں 1964ء میں انہوں نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی اور ڈی ایم آفس میں خدمات انجام دینے لگے۔ سن 2006ء میں ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔
اثر بہرائچی کا ادبی سفر 1969ء میں ملک محمد جائسی کی سرزمین جائس، رائے بریلی کے ایک مشاعرے سے شروع ہوا، اور اس کے بعد سے وہ ملک و بیرونِ ملک میں سیکڑوں مشاعروں میں شرکت کرنے لگے۔ انہوں نے 1969ء، 1970ء اور 1972ء میں کٹھمنڈو میں منعقد ہونے والے مشاعروں میں شرکت کی اور نیپال کے بادشاہ مہندرا ویر وکرم شاہ دیو اور ہندوستانی سفیر کے سامنے اپنا کلام پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔
اس کے علاوہ 2010ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے مختلف شہروں، جیسے نیویارک، ہیوسٹن، شکاگو، نیو جرسی اور کیلیفورنیا وغیرہ میں تقریباً بارہ مشاعروں میں شرکت کی اور سامعین کو اپنے کلام سے متاثر کیا۔ ان کا کلام ملک زادہ منظور احمد کے رسالے امکان میں بھی شائع ہوتا رہا۔
اثر بہرائچی کے اب تک تین مجموعہ ہائے کلام منظرِ عام پر آ چکے ہیں اور دادِ تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ پہلا مجموعہ نعتیہ کلام پر مشتمل ہے جس کا نام "قلوب" ہے۔ دوسرا مجموعہ غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے جس کا عنوان "حرف حرف خوشبو" ہے۔ 2024ء میں ان کا ایک اور نعتیہ مجموعہ "سرتاجِ خوباں" منظرِ عام پر آیا۔
اثر بہرائچی 22 مارچ 2025ء کو وفات پا گئے اور بہرائچ ہی میں مدفون ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے