Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Faheem Akhtar's Photo'

فہیم اختر

1966 | لندن, برطانیہ

لندن میں مقیم معروف افسانہ نگار، کالم نویس، شاعر اور سوشل ورکر

لندن میں مقیم معروف افسانہ نگار، کالم نویس، شاعر اور سوشل ورکر

فہیم اختر کا تعارف

پیدائش : 11 Jan 1966 | کولکاتا, مغربی بنگال

فہیم اختر کے والد کا نام صوفی جمیل اختر ہے۔ ان کی ولادت 11 جنوری 1966ء میں کولکاتا میں ہوئی۔  فہیم اخترنے 1988 میں مولانا آزاد کالج، کلکتہ سے بی اے (آنرز)کیا اور 1991 میں کلکتہ یونیورسٹی  سے ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی اور 2005 میں لندن بارو آف مرٹن نے اچھی کارکردگی کی بنیاد پر سوشل ورک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسپانسر کیا۔ London Borough of Merton  نے فہیم اختر کی سماجی خدمات کوسراہتے ہوئے ایک سند یافتہ سماجی کارکن کے طور پردنیا کے سامنے متعارف کروایا۔

فہیم اختر 1993ء میں برطانیہ چلے گئے۔ برطانیہ میں انھیں سوشل سروس ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے کا موقع ملا تب سے وہ برطانیہ میں رجسٹر ڈ سماجی کارکن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ برطانیہ آنے کے بعد سٹی یونیور سٹی لندن، اوپن یونیورسٹی برطانیہ اور کنگسٹن یونیورسٹی سے سوشل ورک میں ٹریننگ اور ڈگریاں حاصل کیں اور آخر کار اسی کو اپنا ذریعۂ معاش بھی بنا لیا۔

فہیم اختر کی تصنیفات اس طرح ہیں۔ ”ایک گریزاں لمحہ“ (افسانوں کا مجموعہ)، ”لندن کی ڈائری“ (کالم کا مجموعہ)، ”فہیم اختر مقصد و حیات“، ”فہیم اختر کے افسانے“ اور ”ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے“ (مضامین کا مجموعہ)

فہیم اختر کالم نویسی کے لیے بھی معروف ہیں۔ انھوں نے  یورپ، ہندستان اور پاکستان کے اخبارات کے لیے ہفتہ وار کالم نویسی کی۔ ساتھ ہی آن لائن اخبار و رسائل میں بھی ان کی اشاعت ہوئی۔ فہیم اختر نے سیمیناروں میں شرکت اور مقالہ پڑھنے کے لیے مصر، ترکی، جرمنی، فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، امریکہ اور مراکش وغیرہ کا دورہ بھی کیا۔

فہیم اختر نے کولکاتا میں اپنے  والدِ محترم کے نام سے ایک سوسائٹی کی بنیاد بھی رکھی ہے جس کا نام صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی ہے۔ یہ سوسائٹی سال بھر کلکتہ شہر کے ساتھ مغربی بنگال کے مختلف مضافاتی علاقوں میں ادبی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ تنظیم ہر سال پابندی سے عالمی سطح پر سرگرم اہم علمی اور ادبی شخصیت کو ”صوفی جمیل اختر میموریل ایوارڈ“ بھی پیش کرتی ہے۔

Recitation

بولیے