Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ibraheem Hosh's Photo'

ابراہیم ہوش

1918 - 1988 | کولکاتا, انڈیا

ابراہیم ہوش کا تعارف

تخلص : 'ہوش'

اصلی نام : محمد ابراہیم

پیدائش : 06 May 1918 | کولکاتا, مغربی بنگال

وفات : 14 Aug 1988 | کولکاتا, مغربی بنگال

آج زنداں میں اسے بھی لے گئے

جو کبھی اک لفظ تک بولا نہیں

ابراہیم ہوش ممتاز ترقی پسند شاعر اور صحافی کی حیثیت سے معروف ہیں۔ 6 مئی 1918 کو کاشی پور کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ معین الاسلام کاشی پور کلکتہ سے حاصل کی ۔ 1936 میں اسلامیہ کالج کلکتہ سے انٹرنس کا امتحان پاس کیا۔ نامساعد حالات کے سبب تعلیمی سلسلہ منقطع کرکے صحافت کے پیشے سے وابستہ ہوگئے اور زندگی بھر صحافت ہی سے معاش حاصل کیا۔
ہوش صرف نظریاتی ہی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی ترقی پسند تھے۔ وہ مزدوروں اور محنت کشوں پر سرمایہ دارانہ نظام کی جبریت کے خلاف ہمیشہ احتجاج کرتے رہے۔ ان کی شاعری اسی احتجاج کی ایک شکل تھی۔ انہوں نے کسی اخبار یارسالے کو اشاعت کے لئے کبھی اپنا کلام نہیں بھیجا اور نہ ہی اپنی زندگی میں کوئی مجموعہ شائع کیا۔ 17 اگست  1988 میں انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے