- کتاب فہرست 180360
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1362 قصہ / داستان1570 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1681 خطوط729
طرز زندگی30 طب972 تحریکات268 ناول4266 سیاسی350 مذہبیات4765 تحقیق و تنقید6485افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2006نصابی کتاب424 ترجمہ4199خواتین کی تحریریں5756-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1576
- کہہ مکرنی6
- کلیات567
- ماہیہ20
- مجموعہ4864
- مرثیہ387
- مثنوی736
- مسدس44
- نعت587
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
عفت موہانی کا تعارف
تخلص : 'عفت موہانی'
اصلی نام : سیدہ خورشید سلطانہ
پیدائش : 25 Jul 1934 | حیدر آباد, تلنگانہ
وفات : 16 Nov 2005 | حیدر آباد, تلنگانہ
شناخت: مقبول ناول نگار، افسانہ نگار اور معاشرتی موضوعات کی نمائندہ قلم کار
عفت موہانی (اصل نام: سیدہ خورشید سلطانہ) 25 جولائی 1934ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے بی۔اے، ایم۔اے اور بی۔ایڈ کی اسناد امتیازی کامیابی کے ساتھ حاصل کیں۔ بچپن ہی سے ان میں ادبی ذوق موجود تھا اور محض آٹھ برس کی عمر میں ان کی کہانیاں بچوں کے صفحے پر شائع ہونے لگیں۔
عفت موہانی کی تحریروں میں اخلاقی، سماجی، نفسیاتی اور معاشرتی مسائل نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔ ان کے ناولوں کا مرکزی موضوع عورت ہے، بالخصوص وہ عورت جو روایت، خاندان اور سماج کے دباؤ میں اپنی خواہشات اور فیصلوں سے محروم ہو جاتی ہے۔ ان کے ہاں عورت محض مظلوم کردار نہیں بلکہ ایک پیچیدہ، حساس اور باوقار انسان کے طور پر سامنے آتی ہے۔
ان کا پہلا ناول ’’ستم کے سہارے‘‘ (1971ء) ہے، جو ماہنامہ حریم میں قسط وار شائع ہوا اور بعد ازاں کتابی صورت میں منظرِ عام پر آیا۔
عفت موہانی کے ناولوں میں طوائف، بیوی، ماں، سوتیلی ماں اور سماج کی ٹھکرائی ہوئی عورت جیسے مختلف نسوانی روپ پوری فن کاری کے ساتھ پیش ہوئے ہیں۔ وہ عورت کی آزادی کی حامی تھیں، مگر مغربی یا بے مہار آزاد خیالی کی قائل نہیں تھیں۔ ان کے نزدیک عورت کی آزادی اخلاق، شرافت اور وقار کے دائرے میں ہونی چاہیے۔
عفت موہانی نے 1971ء سے 1995ء کے دوران تقریباً 85 سے زائد ناول تحریر کیے، اور مجموعی طور پر ان کے ناولوں کی تعداد سو کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ان کے زیادہ تر ناول نسیم بک ڈپو، لکھنو سے شائع ہوئے۔
وفات: عفت موہانی کا انتقال 16 نومبر 2005ء کو حیدرآباد میں ہوا۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
