Ikram Javed's Photo'

اکرام جاوید

1935 - 2019 | حیدر آباد, ہندوستان

تخلص : 'اکرام جاوید'

اصلی نام : محمد اکرام الدین جاوید

پیدائش : 04 Mar 1935, حیدر آباد, ہندوستان

وفات : 23 Jun 2019, حیدر آباد, ہندوستان

 اکرام جاوید کی نگارشات پچھلی زائد نصف صدی سے موقر جرائد و اخبارات میں شائع ہوتی رہی اور آل انڈیا ریڈیو سے بھی نشر ہو کر مقبول و خاص ہوتی رہی ۔ وہ 1935 میں مرد خیز ترین سرخ سرزمین ، موضع کوہیر ضلع میدک کے ایک مشہور و معزز زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے افسانوی تحریروں میں آورد کی بہ نسبت آمد ہی آمد کا واضح احساس ہوتا تھا اور ان کے افسانوں میں زندگی کی تلخ حقیقت سامنے آتی تھی یہی انفرادیت ان کی پہچان تھی ۔ وہ ساوتھ انڈیا اردو اکیڈیمی کے اعزازی سکریٹری کی حیثیت سے وابستہ رہتے ہوئے اردو کاز و اردو زبان کے لیے اپنی گراں قدر خدمات پیش کئے ۔ وہ تقریبا ساٹھ برس محکمہ پوسٹ اور ٹیلی گراف سے بھی وابستہ رہے ۔ مرحوم ، ڈاکٹر محمد فرید الدین لندن کے حقیقی بڑے بھائی ، جناب ولی تنویر کے تایازاد بھائی اور ڈاکٹر غلام عباس احمد ماہر امراض جلد کے بہنوائی ہوتے تھے .

source :

https://urdu.siasat.com/news/%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84-3-1031328/