- کتاب فہرست 182622
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں85
ادب اطفال1987
ڈرامہ925 تعلیم343 مضامين و خاكه1392 قصہ / داستان1597 صحت105 تاریخ3289طنز و مزاح611 صحافت201 زبان و ادب1710 خطوط745
طرز زندگی30 طب983 تحریکات272 ناول4315 سیاسی354 مذہبیات4755 تحقیق و تنقید6621افسانہ2690 خاکے/ قلمی چہرے245 سماجی مسائل109 تصوف2040نصابی کتاب450 ترجمہ4249خواتین کی تحریریں5826-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1282
- دوہا48
- رزمیہ101
- شرح181
- گیت63
- غزل1262
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1602
- کہہ مکرنی7
- کلیات585
- ماہیہ20
- مجموعہ4878
- مرثیہ387
- مثنوی748
- مسدس44
- نعت585
- نظم1207
- دیگر82
- پہیلی15
- قصیدہ182
- قوالی17
- قطعہ68
- رباعی272
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات17
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ74
- واسوخت25
امتیاز ندیم کا تعارف
پیدائش : 01 Apr 1959 | مئو ناتھ بھنجن, اتر پردیش
تعلیم: منشی (جامعہ مفتاح العلوم)، ہائی اسکول: تعلیم الدین انٹر کالج، مئو، گریجویشن: ڈی ایس کے پی جی کالج، مئو، ایم اے: شبلی پی جی کالج، اعظم گڑھ، ڈاکٹریٹ (اردو) بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی1999
تعلیمی و تدریسی خدمات: جامعہ عربیہ، مئو
شہرہنروراں مئو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر امیتاز ندیم دور حاضر میں ادبی حلقے میں ایک نمایاں نام ہے ان کے شعری ذوق و شوق نے ان کو بلند مقام عطا کیا ہے۔ یہ صرف شاعرانہ عظمت کا اندازہ ان کی شاعری میں برتے گئے ان کے فکر و تخیلات سے ہوتا ہے۔ وہ ایک باشعور اور حساس فن کار ہیں، جو فکر سے آراستہ اور رجائی انداز میں رچا بسا شعری شوق رکھتے ہیں۔
ان کا شمار خاموش طبع اور کم گو شعرا ؤں میں ہوتا ہے، اور یہ ان کی شاعری اس کا مظہر ہے۔ان کے یہاں تخیل کی پرواز بہت بلند ہے اور ان خیالات کو بہت خوبصورت پیرائے میں بیان کیا ہے۔ ان کے کلام میں روایات کی پاسداری اور خوشہ چینی دونوں موجود ہیں اور یہ روایت و جدت میں توازن کا نمونہ ہیں۔
حالات سے با خبر رہنے کے ساتھ در پیش حالات و مسائل سے روبرو ہوتے ہوئے ان کے سد باب پر اظہار خیال بھی بہت اہم ہے جو ان کے کلام میں ہم کو بخوبی دیکھنے ملتا ہے۔
امتیاز ندیمؔ کی متعدد کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ 'سراب دشت امکاں' ہے ان کے غزلیات کا مجموعہ ہے۔ 'اردو سہرا نگاری کی ادبی و فنی حیثیت' صنف سہرا نگاری کا انتخاب ہے اور مختلف شعرا کے کلام پر محیط ہے۔اس کے علاوہ 'اردو بیت بازی' ان کی بہت اہم تصنیف ہے۔
انہوں نے شعرنگاری کے علاوہ نثر نگاری پر بھی کام کیا ہے اور اپنے تدریسی کام کے تجربات کو بنیاد بنا کر درسی کتب 'تنویر الحساب برائے پرائمری درجات' ، جغرافیہ مئو، برائے پرائمری 'بھی تصنیف کی ہیں۔ اس کے علاوہ 'فن تدریس اردو' بھی ان کی بہت اہم کتاب ہے جس کو مئو اور قرب و جوار میں کافی مقبول و معروف ہے۔ ان کا سب سے اہم تحقیقی کارنامہ'ماہنامہ مخزن اشاریہ و ادبی خدمات' ہے جس کا بنیادی ماخذ ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں85
ادب اطفال1987
-
