- کتاب فہرست 180581
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
ڈرامہ917 تعلیم341 مضامين و خاكه1363 قصہ / داستان1572 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح593 صحافت200 زبان و ادب1625 خطوط727
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4269 سیاسی350 مذہبیات4763 تحقیق و تنقید6519افسانہ2666 خاکے/ قلمی چہرے232 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4195خواتین کی تحریریں5755-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1249
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1259
- ہائیکو11
- حمد57
- مزاحیہ31
- انتخاب1581
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4870
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت588
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
اندرجیت لال کا تعارف
شناخت: صحافی، معلوماتی سائنس کے ادیب، ادب اطفال کے قلم کار اور مزاح نگار
اندر جیت لال 21 اکتوبر 1926ء کو کوہ مری (راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے بعد دہلی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے ایم اے (انگریزی ادب)، آنرز اِن اردو اور ڈپلومہ اِن جرنلزم کی تعلیم حاصل کی۔ عملی زندگی کا آغاز اردو اخبارات "پرتاپ" اور "بندے ماترم" سے کیا، بعد ازاں "انڈین ایکسپریس" سے وابستہ ہو گئے۔ 1959ء میں ایک قومی اشاعتی ادارے کے اداراتی شعبے میں شامل ہوئے اور 1986ء میں بطور ایڈیٹر سبکدوش ہوئے۔
صحافت کے ساتھ ساتھ ان کی ادبی سرگرمیاں سائنسی مضامین، تاریخ، سوانح نگاری، فنونِ لطیفہ، بچوں کے ادب اور طنز و مزاح تک پھیلی ہوئی تھیں۔ آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی سے ان کے تاریخی، ثقافتی اور مزاحیہ پروگرام بھی نشر ہوتے رہے۔
اندر جیت لال کا شمار اردو میں بچوں کے لیے سائنسی ادب لکھنے والے ممتاز مصنفین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سائنسی موضوعات کو نہایت آسان، دلچسپ اور معلوماتی انداز میں پیش کیا۔ ان کی تحریروں کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ وہ سائنس کے ساتھ ہندوستانی تہذیب، فلسفے، تاریخ اور سائنس دانوں کا بھی ذکر کرتے ہیں، جس سے بچوں میں علمی شعور کے ساتھ تہذیبی آگہی بھی پیدا ہوتی ہے۔
ان کی اہم تصانیف میں "آج کی سائنس"، "نیا ہندوستان"، "سائنس اور ہندوستان"، "ایٹم کی کہانی"، "سائنس کی باتیں"، "ہمارے سائنس داں"، "ہم اور ہمارے بچے"، "ہمارے قومی ہیرو"، "ببر شیر کی کہانی"، "گیہوں، کاشت اور کھوج"، "پھل پھول اناج" اور "جانور سے انسان تک" شامل ہیں۔ ان کی متعدد کتابوں کو قومی سطح پر انعامات سے نوازا گیا۔
اردو کے علاوہ انہوں نے انگریزی میں بھی تصنیفی خدمات انجام دیں۔ ان کی انگریزی تصانیف میں Candle Smoke (غالب کی حیات و شاعری) اور A Short Biography of Mirza Ghalib (حیاتِ غالب) خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
وفات: 6 جون 1990 کو دہلی میں انتقال ہوا۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
-
