- کتاب فہرست 179379
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں76
ادب اطفال1993
ڈرامہ927 تعلیم345 مضامين و خاكه1392 قصہ / داستان1602 صحت105 تاریخ3316طنز و مزاح612 صحافت202 زبان و ادب1731 خطوط744
طرز زندگی30 طب982 تحریکات277 ناول4318 سیاسی355 مذہبیات4766 تحقیق و تنقید6656افسانہ2703 خاکے/ قلمی چہرے250 سماجی مسائل111 تصوف2067نصابی کتاب458 ترجمہ4305خواتین کی تحریریں5895-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1305
- دوہا48
- رزمیہ101
- شرح182
- گیت64
- غزل1257
- ہائیکو12
- حمد50
- مزاحیہ33
- انتخاب1610
- کہہ مکرنی7
- کلیات586
- ماہیہ20
- مجموعہ4873
- مرثیہ389
- مثنوی775
- مسدس41
- نعت580
- نظم1194
- دیگر82
- پہیلی15
- قصیدہ185
- قوالی17
- قطعہ68
- رباعی275
- مخمس16
- ریختی12
- باقیات17
- سلام32
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ18
- تاریخ گوئی27
- ترجمہ68
- واسوخت26
خدیجہ مستور کا تعارف
اردو کی منفرد ناول نگار
"آنگن اپنے تاریخی موضوع، تہذیبی سچّائی، فنی پختگی اور فکری شعور کے باعث میرے خیال میں اردو کا سب سے اچھا اور شاہکار ناول ہے جس نے خدیجہ مستور کو دنیائے ادب میں جاوداں بنا دیا ہے۔" ڈاکٹر اسلم آزادخدیجہ مستور کا شمار اردو کی ان خاتون ناول نگاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی تخلیقی ذہانت اور فنکارانہ شعور کے ذریعہ ناول نگاری کے فنّی معیار کو بلند کیا اور اس کے صنفی وقار میں اضافہ کیا۔ ان کا شاہکار ناول "آنگن" ہے جس میں انھوں نے زندگی کے تجربات کو محض رسمی طور پر پیش نہیں کیا بلکہ اپنی تخلیقی قوت اور گہری بصیرت کے ذریعہ ان کو غیر معمولی وسعت اور بلندی عطا کی۔ ان کے ناول میں حالات کی تبدیلی، فرسودہ تصورات کی شکست اور نئے معاشرتی مسائل کے شفّاف نقشے سامنے آئے ہیں۔ خدیجہ مستور کو واقعہ نگاری میں کمال حاصل ہے۔ وہ واقعات اس طرح بیان کرتی ہیں کہ ان سے متعلق سیاسی اور معاشرتی منظر خود سامنے آ جاتا ہے۔ ان کی کہانیاں عموماً متوسط طبقہ کے مسائل کے گرد گھومتی ہیں وہ نہ علامتی ہیں نہ محض بیانیہ بلکہ ان دونوں کی خوبصورت آمیزش ان کہی کہانیوں کا طرّۂ امتیاز ہے۔ ان کے موضوعات وسیع اور سماجی اقدار پر مبنی ہیں جن کا پس منظر سیاسی اور اخلاقی ہے۔ جس وقت انھوں نے لکھنا شروع کیا، ان کے سامنے کوئی ماڈل نہیں تھا بس جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا اسے فنکارانہ انداز میں بیان کر دیا۔
خدیجہ مستور 11 دسمبر 1827ء کو اتّر پردیش کے ضلع بریلی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد تہوّر احمد خان پیشہ سے ڈاکٹر اور سرکاری ملازم تھے جن کا تبادلہ آئے دن ہوتا رہتا تھا جس کا اثر خدیجہ مستور کی تعلیم پر بھی پڑا لیکن ان کی والدہ پڑھی لکھی روشن خیال خاتون تھیں جن کو لکھنے کا بھی شوق تھا اور ان کے مضامین خواتین کے رسالوں میں شائع ہوتے رہتے تھے۔ اس طرح گھر کا ماحول ادبی تھا۔ ماں کی دیکھا دیکھی خدیجہ مستور اور ان کی چھوٹی بہن ہاجرہ مسرور کو بھی کم عمری سے ہی کہانیاں لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔ ان کی کہانیاں اس وقت کے بچّوں کے رسالوں میں شائع ہونے لگیں جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ پھر جب وہ بڑی ہوئیں تو ان کی کہانیاں معیاری ادبی رسالوں ساقی، ادبی دنیا اور عامگیر میں شائع ہوئیں تو ادب میں ان کی شناخت مستحکم ہو گئی۔ 1944ء میں "ساقی" کے ایک ہی شمارہ میں خدیجہ مستور اور ہاجرہ مسرور دونوں بہنوں کی کہانیاں ایک ساتھ شائع ہوئیں۔ خدیجہ مستور کے والد کا انتقال اسی وقت ہو گیا تھا جب دونوں بہنیں کمسن تھیں اس لئے گھر میں مالی تنگی تھی۔ انھوں نے کچھ عرصہ بمبئی میں قیام کیا پھر جب پاکستان بنا تو وہ نہایت بے سروسامانی کی حالت میں پاکستان چلی گئیں جہاں احمد ندیم قاسمی نے ان کی دستگیری کی۔ 1950ء میں انھوں نے قاسمی کے بھانجے ظہیر بابر اعوان سے شادی کر لی۔ ظہیر بابر پیشہ سے صحافی تھے۔ ظہیر بابر کے ساتھ انھوں نے کامیاب ازدواجی زندگی گزاری اور ساری عمر ادب کی خدمت کرتی رہیں۔ 26 جولائی 1982 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا اور لاہور میں دفن کی گئیں۔خدیجہ مستور کے افسانوں کے پانچ مجموعے "کھیل"،(1944) ،"بوچھار" (1946)، "چند روز اور" (1951) ، "تھکے ہارے" (1962) اور "ٹھنڈا میٹھا پانی" (1981) میں شائع ہوئے، لیکن ان کو خاص شہرت ان کے ناول "آنگن" سے ملی جسے اردو کے بہترین ناولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ناول خدیجہ مستور کی پہچان بن گیا۔ ڈیزی راکویل نے آنگن کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ اس ناول پر پاکستان میں اک ٹی وی سیریل بھی بن چکا ہے۔ ناول کے انگریزی ترجمہ کو پنگوئن نے کلاسک کے درجہ میں رکھا ہے۔ 1962 ء میں خدیجہ مستور کو اس ناول کے لئے پر وقار "آدم جی ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ اسلوب احمد انصاری اسے اردو کے 15 بہترین ناولوں میں شمار کرتے ہیں جبکہ شمس الرحمان فاروقی کا کہنا ہے کہ اس ناول پر اب تک جتنی توجہ دی گئی ہے وہ اس سے زیادہ کا مستحق ہے۔ تقسیم ہند کے موضوع پپر یہ انتہائی متوازن ناول اپنی مثال آپ ہے۔
خدیجہ مستور انتہائی مہارت کے ساتھ زندگی کی پیچیدگیوں کی نشاندہی کرتی ہیں، معمولی واقعات کے ذریعہ غیر معمولی واقعات تک پہنچنے میں انھیں کمال حاصل ہے۔ وہ کسی ادبی تحریک سے وابستہ نہیں تھیں۔ ان کے سارے کردار اپنی فکری پیچیدگیوں، نفسیاتی کشاکش اور جذبہ و احساس کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں ان میں مثالیت پسندی یا تصوریت نہیں۔ وہ بے تکلف اور روز مرّہ کی زبان استعمال کرتی ہیں۔ عصمت چغتائی یا واجدہ تبسم کے برعکس انھوں نے اپنی تحریروں پر کوئی ٹھپؔہ نہیں لگنے دیا۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں76
ادب اطفال1993
-
