Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Kishwar Naheed's Photo'

پاکستانی شاعرہ ، اپنے تانیثی خیالات اور مذہبی کٹرپن کی مخالفت کے لئے مشہور

پاکستانی شاعرہ ، اپنے تانیثی خیالات اور مذہبی کٹرپن کی مخالفت کے لئے مشہور

کشور ناہید کے دوہے

408
Favorite

باعتبار

آنکھ کی پتلی سب کچھ دیکھے دیکھے نہ اپنی ذات

اجلا دھاگا میلا ہووے لگیں جو میلے ہات

سوت کے کچے دھاگے جیسے رشتے پر اتراؤں

ساجن ہاتھ بھی چھو لیں تو میں پھول گلاب بن جاؤں

میں بہری تھی کاگا بولا سن نہ سکی سندیش

دل کہتا ہے کل آئیں گے پیا بدل کے بھیس

تکیہ بھیگا سانس بھی ڈوبی مرجھائی ہر آس

دل کو راہ پہ لانے کی ہر آس بنی سنیاس

پریم کیا اور ساتھ نہ چھوٹا کیسے تھے وہ لوگ

ہم نے پیاروں کا اب تک دیکھا نہ سنجوگ

ٹھنڈی رات اور ٹھنڈا بستر سکھی ری کانٹے آئے

لوگ کہیں جو دکھ سانجھے ہوں دل ہلکا ہو جائے

تپتے لمحے دہکتے چہرے سب کچھ دھیان میں لاؤں

پتی پتی چاہے توڑوں دل کا بوجھ ہٹاؤں

بھائی مرے پردیس سدھارے بہنیں ہوئیں پرائی

کس سے جا کے کہوں کہانی ساجن ہے ہرجائی

صبح ہوئے جگ بیت گئے ہیں کب سے رین اڑی ہے

سوکھ گئے ہیں لب پھولوں کے ایسی اوس پڑی ہے

ناں میں سگھڑ نہ صورت والی کس کا مان کروں ری

جل گندہ ہے اپنے من کا کیا بلیدان کروں ری

Recitation

بولیے