Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبوب حسن کا تعارف

تخلص : 'محبوب حسن'

اصلی نام : ڈاکٹر محبوب حسن

پیدائش : 22 Jun 1985 | گورکھپور, اتر پردیش

ڈاکٹر محبوب حسن عصر حاضر کے معروف قلم کار ہیں۔ان کی پیدائش ۲۲/جون ۱۹۸۵ کو اتر پردیش کے ضلع چندولی کے ایک چھوٹے سے قصبہ چکیا میں ہوئی۔ انھو ںنے دسویںاور بارہویںجماعت کی تعلیم سائنس سے حاصل کی ۔محبوب حسن نے بی اے(اردو، انگریزی) اورایم اے(اردو) کی ڈگری بنارس ہندو یونیورسٹی وارانسی سے گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی۔بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے دہلی کا رخ کیا اورجواہر لعل نہرو یونیورسٹی ،نئی دہلی سے ’’عصمت چغتائی اور جین آسٹین کی ناول نگاری کا تقابلی مطالعہ ‘‘ کے موضوع پر ایم فل کیا۔’’تقسیم ہندپر مبنی اردو او ر انگریزی ناولوں کا تقابلی مطالعہ ‘‘ کے موضوع پرانھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض ہوئی۔ ڈاکٹر محبوب حسن نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے ماس کمیونیکیشن میں اڈوانس ڈپلوما بھی کیا ہے۔فی الحال موصوف ڈی ڈی یو، گورکھپور یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
 نوجوان ادیب ڈاکٹر محبوب حسن کو طنزومزاح اور ادب اطفال کی دنیا میں خاص مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کی طنزیہ و مزاحیہ تخلیقات اور ادب اطفال پر مشتمل کہانیاںونظمیں ملک اور بیرون ملک کے سنجیدہ اور اہم رسائل میں شائع ہوتی رہی ہیں۔طنزومزاح کے حوالے سے ان کی تخلیق کردہ تصنیف’’ٹنڈے کباب‘‘ بے حد مقبول ہوئی۔پیش نظر تصنیف ان کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ ہے۔ اتر پردیش اردو اکادمی نے ’’ٹنڈے کباب‘‘ پر انھیں باوقار ادبی انعام سے بھی نوازا۔ادب اطفال کے متعلق ان کی دو اہم کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں۔اس سلسلے میں ان کی پہلی تخلیق ’’تتلی رانی‘‘خالص نظموں پرمشتمل ہے جبکہ ’’جنگل جنگل‘‘میں کہانیاں اور نظمیں دونوںشامل ہیں۔ تخلیق کے علاوہ تحقیق وتنقیدکے میدان میں بھی ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔’’عصمت چغتائی اور جین آسٹین ‘‘ ان کی منفرد تحقیقی و تنقیدی کاوش ہے۔ اس میں انھوں نے عصمت چغتائی اورانگریزی مصنفہ جین آسٹین کے ناولوں کے درمیا ن یکسانیت کا دلچسپ پہلو دریافت کیا ہے۔اس تحقیقی کاوش کے نتیجہ میں انھیں خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہوئی۔تحقیق و تنقیدکے حوالے سے داکٹر محبوب حسن کی ایک اورکتاب بعنوان ’’نکات فکشن ‘‘منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین شامل ہیں۔ محبوب حسن کی تحریروں میں جدت پسندی اور فکری تازہ کاری کا احساس ہوتا ہے۔وہ فکروموضوعات کے نئے جزیروں کی تلاش و جستجو میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے