aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

ممنون نظام الدین

- 1844 | دلی, انڈیا

ممنون نظام الدین کے اشعار

کل وصل میں بھی نیند نہ آئی تمام شب

ایک ایک بات پر تھی لڑائی تمام شب

یہ نہ جانے تھے کہ اس محفل میں دل رہ جائے گا

ہم یہ سمجھے تھے چلے آئیں گے دم بھر دیکھ کر

خواب میں بوسہ لیا تھا رات بلب نازکی

صبح دم دیکھا تو اس کے ہونٹھ پہ بتخالہ تھا

کوئی ہمدرد نہ ہمدم نہ یگانہ اپنا

روبرو کس کے کہیں ہم یہ فسانا اپنا

گماں نہ کیونکہ کروں تجھ پہ دل چرانے کا

جھکا کے آنکھ سبب کیا ہے مسکرانے کا

برا مانیے مت مرے دیکھنے سے

تمہیں حق نے ایسا بنایا تو دیکھا

تجھے نقش ہستی مٹایا تو دیکھا

جو پردہ تھا حائل اٹھایا تو دیکھا

نہ کی غمزہ نے جلادی نہ ان آنکھوں نے سفاکی

جسے کہتے ہیں دل اپنا وہی قاتل ہوا جاں کا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے