- کتاب فہرست 180561
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
ڈرامہ917 تعلیم342 مضامين و خاكه1363 قصہ / داستان1584 صحت104 تاریخ3263طنز و مزاح593 صحافت200 زبان و ادب1625 خطوط727
طرز زندگی30 طب970 تحریکات267 ناول4270 سیاسی350 مذہبیات4762 تحقیق و تنقید6519افسانہ2666 خاکے/ قلمی چہرے232 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب423 ترجمہ4190خواتین کی تحریریں5753-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1248
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1259
- ہائیکو11
- حمد57
- مزاحیہ31
- انتخاب1581
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4872
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت588
- نظم1200
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
محمد مستمر کا تعارف
تخلص : 'محمد مستمر'
اصلی نام : ڈاکٹر محمد مستمر
پیدائش : 05 May 1981 | مظفر نگر, اتر پردیش
LCCN :n2016247051
ڈاکٹر محمد مستمر ۶ ؍ مئی ۱۹۸۱ء کو ضلع مظفرنگر کے ایک تاریخی قصبہ حسن پور لوہاری میں پیدا ہوئے ۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ سے حاصل کی اوراعلیٰ تعلیم ایم اے ، ایم فِل ( اُردو ) چودھری چرن سنگھ یونی ورسٹی میرٹھ سے کیا۔ ایم فل میں ان کے مقالے کا موضوع تھا’’ علیم اختر مظفر نگری کی شاعری : ایک مطالعہ‘‘۔ یہ مقالہ کتابی صورت میں۲۰۱۰ء میں شائع ہو کریوپی اردو اکادمی سے انعام بھی حاصل کر چکا ہے۔ پی ایچ ڈی کے لئے انھوں دہلی یونی ورسٹی کا رُخ کیا اورپروفیسر ارتضیٰ کریم کی نگرانی میں ’’ اردو افسانوں میں نفسیاتی عناصر کی عکاسی ‘‘ کے موضوع پر مقالہ تحریر کیا ۔
ڈاکٹر محمد مستمر تقریباََ تیرہ برس تک ہریانہ اردو اکادمی کے’’ شعبۂ اردو خط و کتابت کورس ‘‘ سے وابستہ رہے ۔ یہاں انھوں نے تیرہ برسوں میں کم و بیش ساڑھے چھے ہزار لوگوں کو اردو رسم الخط سے رو شناس کرایا ۔ جس میں اسّی سال کی عمر سے لے کر دس سال کی عمر تک کے لوگ شامل رہے ۔اب وہ پچھلے لگ بھگ دو برسوں سے ذاکر حسین ، دہلی کالج میں بہ حیثیت ’ اسسٹنٹ پروفیسر‘ اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد مستمر بنیادی طور پر ایک نفسیاتی نقاد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں مگر ان کی شناخت ایک افسانہ نگار، مترجم اور شاعر کے طور پر بھی ہے ۔کچھ عرصے تک انھوں نے ہریانہ اردو اکادمی کے مجلہ’ جمناتٹ ‘ کی مدیرانہ ذمہ داریوں کو بھی نبھایا ۔
ڈاکٹر محمد مستمر ایک درجن سے زائد کتابیں تخلیق اور ترتیب دے چکے ہیں ۔ ان کی مشہور کتابوں کے نام اس طرح ہیں : ۱۔ علیم اختر مظفر نگری کی شاعری : ایک مطالعہ ( یوپی اردو اکادمی سے انعام یافتہ ) ۲۔ حدوں سے آگے ( افسانوی مجموعہ ،یوپی اردو اکادمی سے انعام یافتہ ) ،۳۔ تنقیص و تقریظ ،۴۔ کلیاتِ علیم اختر مظفر نگری ،۵۔ پہلو در پہلو ،۶۔ ارتکاب ( افسانوی مجموعہ) ۷۔ انیس انصاری : شخصی اور فنی زاویے ،۸۔ آخری ادھیائے( ناول : ترجمہ)،۹۔ آؤ اُردو سیکھیں (قاعدہ)، ۱۰۔ آؤ اُردو سیکھیں ورک بُک، ۱۱۔ انقلابی قلندی( مجموعۂ غزلیات)۔علاوہ ازیں مختلف سیمیناروں میں شرکت اور ملک و غیرممالک کے رسائل و جرائد میں متواتر چھپتے رہتے ہیں ۔موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2016247051
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
-
