- کتاب فہرست 187939
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں53
ادب اطفال2065
ڈرامہ1024 تعلیم376 مضامين و خاكه1506 قصہ / داستان1701 صحت106 تاریخ3549طنز و مزاح746 صحافت215 زبان و ادب1965 خطوط811
طرز زندگی24 طب1029 تحریکات300 ناول5017 سیاسی370 مذہبیات4848 تحقیق و تنقید7293افسانہ3046 خاکے/ قلمی چہرے292 سماجی مسائل118 تصوف2270نصابی کتاب566 ترجمہ4549خواتین کی تحریریں6350-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ5
- اشعار69
- دیوان1489
- دوہا53
- رزمیہ106
- شرح209
- گیت63
- غزل1319
- ہائیکو12
- حمد53
- مزاحیہ37
- انتخاب1651
- کہہ مکرنی7
- کلیات712
- ماہیہ20
- مجموعہ5301
- مرثیہ400
- مثنوی880
- مسدس60
- نعت597
- نظم1306
- دیگر78
- پہیلی16
- قصیدہ199
- قوالی18
- قطعہ71
- رباعی306
- مخمس16
- ریختی13
- باقیات27
- سلام35
- سہرا10
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ20
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت28
محمد الدین فوقؔ کا تعارف
منشی محمد الدین فوقؔ کشمیری الاصل تھے۔ فروری 1877 میں پیدا ہوئے۔ 1896 میں مڈل کا امتحان دینے کے بعد جو اس وقت یونیورسٹی کا امتحان تھا، سیالکوٹ میں جاکر پٹوار کا کام سیکھنا شروع کردیا۔ پھر چند دن جموں میں رہ کر پیسہ اخبار کے دفتر میں ملازمت اختیار کر لی 1901 میں اپنا اخبار ’’پنجۂ فولاد‘‘ جاری کیا جو 1906 میں بند ہوگیا۔ اس کے بعد ماہنامہ کشمیری میگزین جاری کیا جو 1913 میں ہفتہ وار اختار کشمیری ب گیا اور 1934 تک کشمیر اور اہل کشمیر کی خدمت کرتا رہا۔ اس کے ساتھ ہی 1914 میں رسالہ طریقت جاری کیا جو چار سال تک جاری رہا۔ 1918 میں رسالۂ نظام جاری کیا مگر وہ جلد بند ہوگیا۔
منشی محمد الدین فوقؔ بہ یک وقت شاعر بھی تھے اور ادیب بھی۔ مورخ بھی تھے اور صحافی بھی۔ ان چاروں خصوصیتوں میں انہوں نے نام پیدا کیا ہے کہ چھوٹی بڑی تصانیف کی تعداد سو کے قریب ہے۔ کشمیر کا یہ سب سے بڑا شاعر اور مورخ 14 ستمبر 1945 کو ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے رخصت ہوگیا
فوقؔ صاحب نے ایک ثقہ انسان کی طرح زندگی بسر کی۔ ساری عمر اخبار نویسی کی یا تاریخ پر بیش بہا کتابیں لکھیں۔ ایک مورخ میں جس قسم کی متانت ہونی چاہئے، وہ آپ میں بدرجہ اتم موجود تھی۔ لیکن متین اور سنجیدہ ہونے کے باوجود جب کبھی بے تکلف دوستوں کی صحبت میں کھلتے تو اس وقت آپ کی شگفتہ مزاجی اور بزلہ سنجی دیکھنے کے قابل ہوتی تھی۔ اخبار نویس کی حیثیت سے بھی آپ کو قارئین کی دلبستگی کا خیال رکھا پڑتا تھا۔ چنانچہ شروع شروع میں لطائف و ظرائف کے نام سے آپ کو قارئین کی دلبستگی کا خیال رکھنا پڑتا تھا۔ چنانچہ شروع شروع میں لطائف و ظرائف کے نام سے آپ کے اخبار میں ایک مستقل کالم ہوتا تھا جس پر آپ کا یہ شعر درج ہوا کرتا تھا
رونی صورت ہوکوئی لاکھ ہنسا دیں آپ کو
دل پھڑک جائے لطیفہ وہ سنا دیں اس کو
آپ کی تالیفات میں دو کتابیں ’’ڈاکٹروں اور مریضوں کے لطیفے‘‘ اور ’’استادوں شاگردوں کے لطیفے‘‘ بھی اس بات کی گواہ ہیں کہ لطیفہ گوئی میں آپ کو کمال حاصل تھا۔موضوعات
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
-
کارگزاریاں53
ادب اطفال2065
-
