Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mohan Singh Deewana's Photo'

موہن سنگھ دیوانہ

1899 - 1984 | چندی گڑھ, انڈیا

موہن سنگھ دیوانہ کا تعارف

تخلص : 'دیوانہ'

اصلی نام : ڈاکٹر موہن سنگھ

پیدائش : 17 Mar 1899 | راول پنڈی, پنجاب

وفات : 25 May 1984 | چندی گڑھ, انڈیا

موہن سنگھ اوبےرائے  دیوانہ 1899 کو روالپنڈی میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور کلکتہ یونیورسٹی سے ’جدید اردو شاعری کے رجحانات‘کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی سے ڈی لٹ بھی کیا اور پنجابی ادب کی تاریخ پر ایک مبسوط کتاب لکھی۔ اورینٹل کالج لاہور میں طویل عرصے تک انگریزی اور پنجابی کے استاد رہے۔ تقسیم کے بعد ہندوستان آگئے۔

موہن سنگھ ابھرائے دیوانہ نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شاعری کی۔ دیوانہ کی اردو شاعری اپنے پنجابی آمیز ڈکشن کی وجہ سے خوب سراہی گئی۔ دیوانہ کی نظموں اور غزلوں پر مشتمل مجموعہ ’سفینہ‘ کے نام سے شائع ہوا۔

1984 میں انتقال ہوا۔ 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے